محکمہ صحت جھنگ کا سابق اعلیٰ افسر اپنے جعلساز و فراڈئیے بھائی کی زیادتیوں، جعلسازیوں اور فراڈ کے خلاف سراپا احتجاج بن گیا
پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے ایل ایل بی کی ڈگری جعلی قرار دئیے جانے کے باوجود کوئی کاروائی نہ ہونے پر شدید احتجاج جعلی معاہدہ تبادلہ جائیدادکے ذریعے اپنی اور بھائی سمیت معذور و معصوم بچوں اور بھتیجوں کی قیمتی اراضی ہتھیانے پر فوری کاروائی کا بھی مطالبہ
اتوار 2 جولائی 2017 13:00
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ انکا بھائی ممتاز علی خان سیال ولددلمیر خان سیال جسکی تاریخ پیدائش2 جون 1947 ء ہے ایل ایل بی کی جو ڈگری استعمال کررہاہے وہ جعلسازی سے تیا رکی گئی ہے اور پنجاب یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات نے تحریری طور پر اپنے لیٹر نمبر R/3400/C مورخہ 18 مئی 2017 ء میں واضح کیا ہے کہ ممتاز علی خان سیال ولددلمیر خان سیال نامی کسی شخص کو ایل ایل بی کی ڈگری جاری نہ کی گئی ہے بلکہ یہ ڈگری ایک دوسرے شخص ممتاز علی خان ولد گل دار علی خان تاریخ پیدائش 5 اپریل 1950 ء کو پہلے سالانہ امتحان ایل ایل بی 1978 ء منعقدہ ستمبر 1980 ء زیر رجسٹریشن نمبر75-Z-3600 رول نمبر 525 حاصل کردہ نمبر 327 کے تحت جاری کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ممتاز علی خان سیال ولددلمیر خان سیال نے پنجاب یونیورسٹی کی ایل ایل بی کی ڈگری ٹیمپر اور اصل ڈگری ہولڈر کے والد کا نام حذف کرکے اپنے والد کا نام تحریر کرتے ہوئے جعلی ڈگری تیار کرکے سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے مگر پاکستان با رکونسل، پنجاب بارکونسل اور دیگر حکام کے علم میں تمام صو رتحال ہونے کے باوجود تا حال اسکے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ انکے بھائی ممتاز علی خان سیال ولددلمیر خان سیال نے سراسر فراڈ اور جعلی دستخطوں کے ذریعے ایک بوگس معاہدہ تبادلہ جائیداد تیار کرکے انکی اور انکے معصوم و معذور بچوں و بھتیجوں کی کروڑوں روپے مالیتی انتہائی قیمتی جائیداد ہتھیالی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تمام صورتحال اعلیٰ حکام کے علم میں ہونے کے باوجود کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی جارہی ہے اور متعلقہ حکام پر اسرار خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔سابق ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ۱ٓ فیسر ہیلتھ و ماہر امراض چشم ڈاکٹر حبیب اللہ خان سیال نے مزید کہا کہ انہیں مختلف ذرائع سے قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیںاسلئے وہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا تو اسکی ذمہ داری انکے بھائی ممتاز علی خان سیال ولددلمیر خان سیال اور انکے ساتھیوں پر عائد ہوگی۔انہوں نے موصوف کا و کالت کا لائسنس فوری منسوخ، فوجداری مقدمہ کے اندراج،تمام عدالتوں اور ضلع کچہری میں اسکا داخلہ بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.