جرمنی میں انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا

گرفتار پاکستانیوں کی عمر 23 اور 24 برس بتائی جاتی ہے

اتوار 2 جولائی 2017 14:30

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2017ء) جرمنی میں انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیاہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن پولیس نے آؤگسبرگ اور وٴْرسبرگ کے علاقوں میں کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار پاکستانیوں کی عمر 23 اور 24 برس بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار افراد دیگر ساتھیوں کے ہمراہ غیر قانونی طریقے سے غیر ملکیوں کو جرمنی اور دیگر یورپی ملکوں میں اسمگل کرتے تھے جس کیلئے غیر ملکی افراد کے ویزوں میں تبدیلی اور جعلی پاسپورٹوں کا استعمال بھی کیا جاتا تھا جب کہ گرفتار پاکستانی شہری انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم گروہ کیلئے کام کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :