نوشہرہ کینٹ : پہلا ہم جنس پرستی کا کیس منظرعام بر آگیا

دو خوبرو دوشیزائووں کی اجتماعی خودکشی ، دونوں جوان سال لڑکیاں مسماة نزاکت بی بی اور مسماة شائلہ عمر عمرجنس پرست رشتہ سے کئی سالوں سے منسلک تھی

پیر 3 جولائی 2017 23:44

نوشہرہ کینٹ : پہلا ہم جنس پرستی کا کیس منظرعام بر آگیا
نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2017ء)نوشہرہ کے علاقے نندرک تھانہ مصری بانڈہ میں پہلا ہم جنس پرستی کا کیس منظرعام پر آیا۔دو خوبرو دوشیزائووں کی اجتماعی خودکشی ۔پولیس تھانہ مصری بانڈہ کے ایس ایچ او انسپکٹر محمد عالم گیرخان خویشگی کے مطابق جابحق ہونے والی دونوں جوان سال لڑکیوں مسماة نزاکت بی بی اور مسماة شائلہ عمر عمرجنس پرست رشتہ سے کئی سالوں سے منسلک تھی۔

مسماة نزاکت بی بی نے خود شائلہ عمر کا اپنے لیے رشتہ اس کے والدین سے مانگا ۔شائلہ عمر کے والدین اس رشتہ مانگنے پر شدید مشتعل ہوگئے اور انکار کردیا اورمسماة نزاکت بی بی کو گھر آنے اوران کی بیٹی سے رابطہ نہ رکھنے کا کہا جس پر دونوں ہم جنس پرست لڑکیوں نے اجتماعی طور پر زہریلی گولیاں کھاکر آپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دونوں خودکشی کرنیوالی لڑکیوں کو نہ ہسپتال لایا گیا او ر نہ پوسٹ مارٹم کرویا گیا۔

پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر قبرکشائی کرکے پوسٹ مارٹم کرنے اور باقاعدہ ایف ائی ار درج کرنے کا اصولی فیصلہ۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ کپٹن واحد حسین نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کرنے اور باقاعدہ مقدمہ درج کرنے کا حکم دئے دیا۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے نندرک تھانہ مصری باندہ میں خواتین ہم جنس پرستوں کی پہلی اجتماعی خودکشی کا واقعہ منظرعام پر آیا ہے۔

مقامی لوگوں اور پولیس نے واقعہ کی مکمل تصدیق کردی ہے۔تھانہ مصری بانڈہ کے ایس ایچ او انسپکٹر محمد عالم گیرخان خویشگی کے مطابق اجتماعی خودکشی کرنے والی دونوں لڑکیاںمسماة نزاکت بی بی دختر فرمان عمر اور مسماة شائلہ عمردختر عارف عمرسکنہ نندرک مصری بانڈہ ضلع نوشہرہ عرصہ دراز سے ہم جنس پرستی کے رشتہ سے کئی سالوں سے منسلک تھی۔ان دونوں کی عمریں 19سال سے 22سالوں کے درمیان تھی۔

مسماة نزاکت بی بی کی تین سال قبل شادی ہوئی تھی مگر وہ طلاق لیکر گاوں واپس آگئی تھی۔مسماة نزاکت بی بی نے شائلہ عمر کے والد سے گھر جاکر اس کی بیٹی کا رشتہ مانگہ شائلہ عمر کے والد نے کہا کہ تم اپنے بھائی کے لیے میری بیٹی کا رشتہ کا رشتہ مانگ رہی ہوں تو مسماة نزاکت بی بی نے جواب دیا کہ نہیں میں اپنے لیے تمھاری بیٹی کا رشتہ مانگ رہی ہوں زرائع کے مطابق شائلہ عمر نے بھی اپنے والد اور والدہ کے سامنے مسماة نزاکت بی بی سے شادی کرنے پر اثرار دیا جس پر اس کے والدین مشتعل ہوگئے اور کہا کہ وہ اپنے مسلمان اور بھر پختون ہیں یہ تم کیا کہہ رہی ہوں جس کے بعد اس نے مسماة نزاکت بی بی کو گھر آنے اوران کی بیٹی سے رابطہ نہ رکھنے کا کہا جس پر دونوں ہم جنس پرست لڑکیوں نے اجتماعی طور پر زہریلی گولیاں کھاکر آپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

گاوں میں یہ بات بھیل گئی تھی جس کے بعد دونوں خاندانوںنے نہ پولیس کو رپورٹ کی اور نہ سرکاری ہسپتال نعیشیں لے جاکر پوسٹ مارٹم کروایا ۔دونوں خاموشی سے دونوں لڑکیوں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کرکے تدفین کردی گئی۔پولیس کے مطابق دونوں جابحق لڑکیوں کو نہ ہسپتال لایا گیا او ر نہ پوسٹ مارٹم کرویا گیا۔پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر قبرکشائی کرکے پوسٹ مارٹم کرنے اور باقاعدہ ایف ائی ار درج کرنے کا اصولی فیصلہ۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ کپٹن واحد حسین نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کرنے اور باقاعدہ مقدمہ درج کرنے کا حکم دئے دیا۔