لاہور، گن پوائنٹ پر نقدی ، موبائل فونز و دیگر اشیاء لوٹنے اور مزاحمت پر فائرنگ کرنے والے ڈکیت گینگ کے 04ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

موبائلز،04 موٹر سائیکلیں،04 پسٹلز اور22 گولیاںبرآمد

پیر 3 جولائی 2017 23:51

لاہور، گن پوائنٹ پر نقدی ، موبائل فونز و دیگر اشیاء لوٹنے اور مزاحمت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2017ء) سندرپولیس نے موٹر سائیکل وکار سواروں اور پیدل راہگیروں سے گن پوائنٹ پر نقدی ، موبائل فونز و دیگر اشیاء لوٹنے اور مزاحمت پر فائرنگ کرنے والے عدنان عرف دانی ڈکیت گینگ کے 04ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی16 موبائلز،04 موٹر سائیکلیں،04 پسٹلز اور22 گولیاںبرآمد کر لیں۔

ان خیالات کااظہار ایس پی صدر رضوان عمر گوندل نے اپنے دفتر گرین ٹائون میں پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر رضوان عمر گوندل کو خفیہ اطلاع ملی کہ تھانہ سندر و دیگر علاقوں میں شہریوں کی جان ومال کی لوٹ مار اور ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرنے والا گینگ سرگرم ہے اور ڈکیتی کی واردات میں مصروف ہے جس پر ایس پی صدر نے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے نوٹس میں لانے کے بعد اے ایس پی رائیونڈسرکل عبدالوہاب ، ایس ایچ او سندر سید سبطین شاہ و پولیس اہلکاروں پر مشتمل خصوصی ٹیم کو خطرناک ڈکیت گینگ کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا جس پر ریڈنگ ٹیم نے ملزمان کا سراغ لگا کر تھانہ سندر کے علاقہ سے خطرناک ڈکیت گینگ عدنان عرف دانی کے سرغنہ سمیت 04 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان میںعدنان عرف دانی، فیضان عرف کونہ، نیاز عرف ناجی اور کرامت عرف کرامی شامل ہیں ۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن کو مزید تفتیش کے لئے شعبہ ہائے تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے جن سے مزید برآمد گی اور انکشافات کی توقع ہے ۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے عدنان عرف دانی ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ اوسندر اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :