پھلوں کے باغات لگانے سے قبل شروع کے چند سالوں تک جنتر کاشت کرنے کی ہدایت

منگل 4 جولائی 2017 15:07

پھلوں کے باغات لگانے سے قبل شروع کے چند سالوں تک جنتر کاشت کرنے کی ہدایت
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2017ء)زرعی ماہرین نے باغبانوں کو مختلف پھلوں کے باغات لگانے سے قبل شروع کے چند سالوں تک جنتر کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ نئے لگائے جانیوالے باغات میں شروع کے چند سالوں میں جنتر کاشت کرنے سے پودوں پر گرمی کا اثر کم پڑتاہے اس لئے پودوں کی افزائش نسل بہتر ہوتی ہے اورانہیں شدید گرمی سے نقصان پہنچنے کااحتمال بھی کم سے کم ہو جاتاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ باغبانوں کو نرسری سے پودے خریدتے وقت جھاڑی دار پودوںکا چنائو کرناچاہیے ۔انہوںنے کہاکہ باغات کے ارد گرد باڑ کے طور پر لگائے ہوئے اونچے درختوں کی گھنی ہوا توڑ باڑیںبھی پودوں اور پھل کو گرمی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھتی ہیں اس لئے ان ہوا توڑ باڑوں کی کانٹ چھانٹ نہ کریں۔