سابق صدر آصف علی زرداری کا وزیراعظم نوازشریف کا مشورہ

جمعرات 6 جولائی 2017 21:54

سابق صدر آصف علی زرداری کا وزیراعظم نوازشریف کا مشورہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6جولائی۔2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری کا وزیراعظم نوازشریف کو پیغام سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری جو آجکل آنے والے الیکشن کی تیاری میں مصروف نظر آتے ہیں وہی وہ شہر شہر پی پی پی کی تنظیم سازی اور پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے سرتوڑ کوششیں کررہےہیں وہیں آصف زرداری نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کا مشورہ دیا ہےکہ میاں صاحب اگر آپکو لگتا ہےکہ آپ کےخلاف سازش ہورہی ہے تو برداشت کریں شیر بنیں !! پہلے بھی کئی دفعہ آپ کا ساتھ دیا ہے لیکن آپ نے ہمارے پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔

(جاری ہے)

آصف زرداری نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کا دعوع کرنے والوں کو اسکے اہمیت کا اندازہ نہیں انہیں صرف سریا بیچنا آتا ہے۔ اس موقع پرسابق صدر نے دعا دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے دعا ہے کہ اسمبلیاں 5سال پورے کرے۔