ڈیلیوری حکومتوں کی کامیابی اور کارکردگی کا پیمانہ ہوتی ہے،پرویزخٹک
اچھی حکمرانی ،اداروں سے کرپشن اور سیاست بازی کا خاتمہ دیکھنا ہو تو خیبرپختونخوا میں عوامی حکمرانی کا نظام دیکھا جائے، ماضی اور حال میں فرق واضح نظر آئیگا، وزیراعلی خیبرپختونخوا
جمعہ 7 جولائی 2017 23:31
(جاری ہے)
اب عوام محسوس کرنے لگے ہیں کہ ماضی میں ا قتدار کے ایوانوں میں جو کچھ ہوتا رہا وہ ایک خاص ذہنیت کی پیداوار اور ایک خاص ٹولے کا محافظ تھا اس سسٹم کو عوام کی تکلیف اور مسائل سے کوئی سروکار نہیں تھا ۔
تحریک انصاف اس عوام دشمن سسٹم کے ضد کے طور پر سامنے آئی۔ پی ٹی آئی نے اقتدار میں آنے کے بعد عوامی توقعات کے مطابق اداروں کی سمت ٹھیک کی، صوبے میں ڈیلیوری کے لئے حکمرانی کا سسٹم دیا۔ عوام کو ریلیف دینے میں جو رکاوٹیں تھیں دور کیں، مفادپرستی کا خاتمہ کرکے عوامی حکمرانی کا نیا اسلوب متعارف کرایا جسے ہر فورم پر سراہا گیا اور اسے قابل تقلید قرار دیا گیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں اقتدار میں آنے سے پہلے ہی ہم عوام کو درپیش مسائل کی نشاندہی اور صو بے میں سماجی سیاسی اور انتظامی بیماریوں کی تشخیص کر چکے تھے تمام تر مسائل، کمزوریوں اور بیماریوں کی بنیاد کرپشن تھی جب معاشرے میں امیر اور غریب کیلئے الگ پیمانہ ہو، اقرباء پروری عروج پر ہو، قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح حاصل ہو ،ادارے عوام کی بجائے طاقتور مافیا کے خدمتگار ہوں اور حقدار کو حق نہ ملے تو لوگ اپنے حقوق کے حصول کے لئے خود ساختہ راستے تلاش کرتے ہیں جس کی وجہ سے معاشرہ انتشار کا شکار ہو جاتا ہے اور یہی کچھ گذشتہ ستر سالوں سے ہوتا آرہا ہے اس حد تک تباہ حال اداروں اور کرپٹ سسٹم کو ٹھیک کرنے کے لئے فکر و دانائی، حسن نیت اور بلند حوصلہ کی ضرورت ہوتی ہے پاکستان تحریک انصاف کے پاس فکر تھی اور ایک مخلص اور دانا قیادت میسر تھی صوبائی حکومت نے تحریک انصاف کے منشور اور وژن کے مطابق عوام کو ڈیلیوری دینے کیلئے نظام کی تبدیلی کا عمل شروع کیا اس مقصد کے لئے چار سال انتھک محنت کی گو نا گوں مسائل اور مافیاکی رکاوٹوں کے باوجود ایک قابل عمل سسٹم کی بنیاد رکھی جسے ریکارڈ قانون سازی کر کے دیرپا بنایا وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کا ثمر ہے اب عوام کو رلیف ملنے لگا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سماجی خدمات کے شعبوں کو ٹھیک کر کے ڈیلیور کرنے کے قابل بنایا تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی اور ان کو نجی سیکٹر کے برابر لا کھڑا کیا میرٹ کی بالا دستی قائم کی شعبہ پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک کر کے ایک آزاد اوربا احتیار ادارہ بنایا پٹوار سسٹم کو ٹھیک کیا اس سے پہلے چوراچکے جائیدادوں اور املاک پر قبضہ کرتے تھے اور غریب بدحال رہتا تھا کسی کی جر ات نہ تھی کہ اس منظم مافیا کولگام دے سکے لیکن ہم نے یہ کر دکھایا قبضہ مافیا کا خاتمہ کیا سرکاری املاک کو سیاسی اثر رسوخ سے پاک کیا اب سسٹم مکمل شفاف ہے ہم کرپٹ عناصر کو دوبارہ سر نہیں اٹھانے دینگے وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے صوبے کے صنعتی شعبے کو دوبارہ بحال کیا سرمایہ کاری کے لئے شفاف ماحول اور پر اعتماد فضاء پیدا کی ۔آج ناصرف عوام کا سسٹم پر اعتماد بحال ہوچکا ہے بلکہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار بڑی تعداد میں صوبے کا رخ کر رہے ہیں جو صوبے کی ترقی اور خوشحالی کا پیش خیمہ ہے ہماری صنعتی پالیسی اور سرمایہ کاردوست اقدامات کی وجہ سے صوبے کے مالی وسائل میں خاطر خواہ اضافہ ہو رہا ہے پرویز خٹک نے کہا کہ عوام کا حکومت پر اعتماد ہماراثاثہ ہے ہم عوامی فلاح اور بھلائی کیلئے جدوجہد جاری رکھیںگے عوام کے سو فیصد مطمئن ہونے تک سکون سے نہیں بیٹھیںگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
'ایئر ٹربولینس' کیا ہے اور کیوں عام ہوتا جا رہا ہے؟
-
رؤف حسن پر حملہ کرنے والی وہی قوتیں ہیں جو ججوں کو دھمکاتی ہیں، عمران خان
-
فرانس اور جرمنی کی انتہائی دائیں بازو کی جماعتیں ایک دوسرے سے جدا
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا وفاق سے پہلے 24مئی کو بجٹ پیش کرنے کا اعلان
-
بجلی کے ٹیرف میں 8 روپے فی یونٹ تک کمی کا فارمولا پیش
-
جرمن مصنفہ جینی ایرپن بیک کی کتاب کیروس کے لیے عالمی بکر پرائز
-
امریکہ نے بنگلہ دیش کے سابق آرمی چیف پر پابندیاں عائد کر دیں
-
افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ
-
کرغزستان میں حالات معمول پر آگئے، فسادات کے ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا گیا، اسحاق ڈار
-
ہتک عزت کالے قانون کیخلاف قومی اورپنجاب اسمبلی میں مزاحمت کرینگے،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ ، جنوبی سوڈان امن مشن میں خدمات انجام دینے والے پاکستانیوں کے اعزاز میں تقریب
-
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی و دیگر کی نماز جنازہ ادا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.