پانامہ کیس ہوا پُرانا، وفاقی دارالحکومت میں وفاقی وزرا کی شادیوں کے چرچے

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رکن قومی اسمبلی جبکہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹی وی اینکر سے شادی کر رکھی ہے۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 8 جولائی 2017 12:00

پانامہ کیس ہوا پُرانا، وفاقی دارالحکومت میں وفاقی وزرا کی شادیوں کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جولائی 2017ء) : جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے پر میں دو دن باقی ہیں لیکن جہاں وفاقی دارالحکومت میں پانامہ کیس پر بات ہونی چاہئیے وہیں وفاقی وزرا کی شادیوں کے چرچے بھی خوب ہو رہے ہیں۔ جی ہاں! جہان پاکستان پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں وزیر دفاع خواجہ آصف کی کشمالہ طارق، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ٹی وی اینکر شفق حرا اور اسحاق ڈار کی ماروی میمن سے شادی کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

وفاق میں یہ سب کچھ ہونے پر ن لیگ کی صوبائی حکومت یعنی پنجاب بھی پیچھے نہیں رہا اور وزیر اعلیٰ پنجاب اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی شادیوں کی بھی خوب دھوم ہے۔ حال ہی میں منظر عام پر آنے والی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بے نظیر انکم سپورٹ ٹیکس کی چئیرپرسن ماروی میمن سے مبینہ شادی سے متعلق صحافیوں اور بیوروکریسی میں ہی نہیں بلکہ اونچی محفلوں میں بھی بحث کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے عمران خان کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے جمائمہ خان سے شادی خفیہ رکھی ۔ جس کے کچھ دن بعد ہی نجی ٹی وی چینل کے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے اسحاق ڈار کی خفیہ شادی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ جسے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ونگ نے خوب شئیر کیا اور یوں اسحاق ڈار کی ماروی میمن سے مبینہ شادی کے چرچے ہونے لگے۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ماروی میمن نے نکاح میں اپنا حق مہر ڈیڑھ ارب روپے کروایا۔ اس کے علاوہ خواجہ آصف کی سیاسی رہنما کشمالہ طارق اور خواجہ سعد رفیق کی خوبرو ٹی وی اینکر شفق حرا سے شادی کی خبریں بھی زبان زد عام ہیں۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ خواجہ آصف شادی کے بعد کشمالہ طارق کے ہمراہ باقاعدہ طور پر پارلیمانی لاجز میں رہائش پذیر ہیں۔

دوسری جانب خواجہ سعد رفیق سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے گذشتہ ایک سال سے شفق حرا سے اپنی شادی کی نہ تو تردید کی نہ ہی شفق حرا کی جانب سے کوئی تردید سامنے آئی۔ خواجہ سعد رفیق اپنی نئی نویلی دلہنیا کی تنخواہ میں اضافے کے لیے گھنٹوں ایم ڈی پی ٹی وی کے آفس میں بیٹھے رہے اور شفق کی تنخواہ میں اضافے کا لیٹر لے کر ہی باہر نکلے۔ خواجہ سعد رفیق کی نئی شادی کی خبر سامنے آنے پر ان کی پہلی اہلیہ غزالہ کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوئے جبکہ ان کے مابین اختلافات کی خبریں با رہا خبروں کی زینت بھی بنیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز بھی شادیوں کے معاملے میں کافی شہرت پاچکے ہیں۔