کراچی پی ایس 114 ضمنی انتخاب۔۔ ووٹوں کی گنتی جاری، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں مقابلہ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 9 جولائی 2017 23:00

کراچی پی ایس 114 ضمنی انتخاب۔۔ ووٹوں کی گنتی جاری، پیپلز پارٹی اور ایم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9جولائی۔2017ء) پی ایس 114 کے ضنی انتخاب کیلئے آج دن بھر پولنگ جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق، اب تک الیکشن کمیشن کو موبائل ایپ کے ذریعے 75 پولنگ سٹیشنوں سے نتائج موصول ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے امیدوار کامران ٹسوری 15 ہزار 200 ووٹ لے کر پیچھے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار سعید غنی 18 ہزار 100 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ مسلم لیگ نون کے امیدوار تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوتھے نمبر پر ہیں۔