جے آئی ٹی کی تحقیقات میں نوازشریف اورانکی فیملی کے خلاف پی ٹی آئی کا موقف درست ثابت ہوا،سردار یارمحمدر ند

پیر 10 جولائی 2017 23:39

جے آئی ٹی کی تحقیقات میں نوازشریف اورانکی فیملی کے خلاف پی ٹی آئی کا ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2017ء) پاکستان تحریک کے صوبائی صدر سرداریارمحمد رند نے کہاہے کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات میں نوازشریف اورانکی فیملی کے خلاف پی ٹی آئی کا موقف درست ثابت ہوا حتمی تحقیقات میں شکست نوازشریف اوراس کے حواریوں کامقدر ٹھہری ۔ نوازشریف اوران کی فیملی صادق اورامین نہیں رہی ،فوری استعفیٰ دیکر وزیراعظم ہاؤس خالی کردیں ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے پی ٹی آئی بلوچستان کے سینئررہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سرداررند نے کہاکہ پی ٹی آئی نے اپنی تمام سرگرمیاں بالائے طاق رکھ کر اپنی توجہ پانامہ لیکس پرمرکوز کرکے نوازشریف اوران کے خاندان کی کرپشن منظرعام پر لائی اور پانامہ لیکس کے معاملے کومنطقی انجام تک پہنچایا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جے آئی ٹی نے تمام معاملات کاجائزہ لیکر حقائق پر مبنی رپورٹ جاری کی ہے ۔

شریفوں کی شرافت اب عوام پراضع ہوچکی ہے ۔عمران خان کرپشن کے خلاف مرد آہن بن کر بدعنوانی کے خلاف جدوجہد کی علامت بن چکے ہیں ۔درایں اثناء۔سرداریارمحمد رندکی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ پی ٹی آئی حلقہ این اے 260 کے ضمنی انتخاب میں بھرپورحصہ لے گی اورپارٹی کاامیدوار کسی بھی دیگر پارٹی کے حق میں دستبردار نہیں ہوگاپی ٹی آئی کے سینئر عہدیدار حمایت کیلئے دیگرجماعتوں سے بھی رابطہ کریںگے اجلاس میں نوابزادہ امین اللہ رئیسانی ،سردار خادم حسین وردگ ،میرمحمداسماعیل لہڑی ،سابق سینیٹر خداے نور،ملک فیصل دہوار،ملک نصیب اللہ بٹنی،میرعبدالرحیم رند ،ملک فیصل کاکڑ،سردار نجیب سنجرانی،بابریوسفزئی نے شرکت کی۔

سردار رند نے پی ٹی آئی کے تمام عہدیداروں اورکارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ حلقہ این اے 260 کے ضمنی انتخاب کیلئے پارٹی نامزدامیدوار ڈاکٹرمنیر احمد بلوچ کی کامیابی کیلئے دن رات کام کریں اورحقیقی تبدیلی کیلئے کرداراداکریں ۔