مہاجر قوم کوآنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے مشترکہ لائحہ عمل بناہوگا،وسیم احمد

ماضی کی غلطیوں پر پشیمان اور رنجیدہ ہونے کے بجائے روشن مستقبل کیلئے حکمت عملی بنانا ہوگی، جوائنٹ سیکریٹری جر قومی موومنٹ(پاکستان )

پیر 10 جولائی 2017 23:39

مہاجر قوم کوآنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے مشترکہ لائحہ عمل بناہوگا،وسیم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2017ء) مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان ) کے جوائنٹ سیکریٹری وسیم احمد نے کہا کہ مہاجر قوم کوآنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے مشترکہ لائحہ عمل بناہوگاجس میں مہاجر اکابرین ،دانشوراور بزرگوں کو بنیادی کردار ادا کرنا ہوگا،آج مہاجر قوم اس دوراہے پر کھڑی ہے جہاں انہیں سنجیدگی اور بالغ نظری کا مظاہرہ کرنا ہوگا ،جبکہ ماضی کی غلطیوں پر پشیمان اور رنجیدہ ہونے کے بجائے روشن مستقبل کیلئے حکمت عملی بنانا ہوگی۔

وسیم احمد نے لائنز ایریاکے زونل آفس کے دورے کے موقع پر زونل عہدیداران سے ملاقات کی اور کہا کہ مہاجر نوجوانوں کی بڑی تعداد میں مہاجر قومی موومنٹ میںشمولیت اور باقائدہ تنظیم کا حصہ بننا خوش آئند اقدام ہے،جس قوم کے نوجوان قوم کا درد اور احساس رکھتے ہو ں اس قوم کوترقی اور کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا جبکہ نوجوان کسی بھی قوم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وسیم احمد نے کہا کہ ماضی میں ہونے والی غلط فہمیوں اور مخالفانہ سیاست سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنا کسی طور ممکن نہیں لیکن آنے والی نسلوں کوماضی جیسے تلخ اور دردناک حالات سے دور ضرور رکھا جاسکتا ہے،جسکے سلسلے میں ہماری دیر ینہ خواہش اور آرزو آج بھی یہ ہی ہے کہ تمام مہاجر قوم، مہاجر جھنڈے تلے جمع ہوکر مہاجر پرستی اور ایک قوم ہونے کا ثبوت دیں،کیونکہ آج بھی ہمارا نظریہ اور مقصد مہاجر حقوق کی پر امن جدوجہد ہے جس سے ہمیں کبھی جدا نہیںکراجاسکتا۔

وسیم احمد نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ نے ہمیشہ تشدد کی سیاست کی مذمت اور علم کے فروغ کیلئے اقدامات کئے ہیں، تشد د کسی بھی مسئلے کا حل نہیں مشاورت ہی مسائل کا واحد حل ہے،دنیامیں ہونے والی بڑی بڑی جنگیںبھی مشاورت کے بعد ہی حل ہوئی ہیں۔#

متعلقہ عنوان :