یہ جے آئی ٹی رپورٹ نہیں تحریک انصاف کا بیانیہ ہے، قطری شہزادے کے بیان کے بغیررپورٹ کی کوئی حیثیت نہیں ، رپورٹ اس قابل نہیں کہ اس کی بنیادپرکوئی مقدمہ بنایاجائے،ججزکے ریمارکس کوتلوارکے طورپرہمارے خلاف استعمال کیاگیا

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 10 جولائی 2017 23:40

یہ جے آئی ٹی رپورٹ نہیں تحریک انصاف کا بیانیہ ہے، قطری شہزادے کے بیان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جولائی2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ یہ جے آئی ٹی رپورٹ نہیں تحریک انصاف کا بیانیہ ہے، قطری شہزادے کے بیان کے بغیررپورٹ کی کوئی حیثیت نہیں ، رپورٹ اس قابل نہیں کہ اس کی بنیادپرکوئی مقدمہ بنایاجائے،ججزکے ریمارکس کوتلوارکے طورپرہمارے خلاف استعمال کیاگیا۔وہ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے،لیگل جنگ لڑیں گے،حدیبیہ پیپرمل کا جے آئی ٹی میں رونارویاگیا، لیگل ٹیم اپنے دلائل سے ثابت کریگی رپورٹ یکطرفہ اورجانبدارانہ ہے۔سعدرفیق نے کہا کہ ہم نے اپنا سوال آئین وقانون کے مطابق اٹھایا ہم عدالتوں اوراداروں کے ترجمان نہیں بنے۔انہوں نے کہا کہ یہ جے آئی ٹی رپورٹ نہیں تحریک انصاف کا بیانیہ ہے، قطری شہزادے کے بیان کے بغیررپورٹ کی کوئی حیثیت نہیں ، رپورٹ اس قابل نہیں کہ اس کی بنیادپرکوئی مقدمہ بنایاجائے،ججزکے ریمارکس کوتلوارکے طورپرہمارے خلاف استعمال کیاگیا۔