داعش نے ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ، نئے امیر کے نام پر مشاورت جاری

نئے سربراہ کے نام کا اعلان جلد کر دیا جائے گا، داعش کے ترجمان کا بیان

منگل 11 جولائی 2017 18:08

داعش نے ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ، نئے امیر کے نام پر ..
بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2017ء) دہشتگرد جنگجو تنظیم داعش نے تنظیم کے بانی ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ،نئے امیر کے نام پر مشاورت کی جارہی ۔ منگل کو غیر ملکی میڈیا کے مطابق داعش کے ایک ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں دہشتگرد جنگجو تنظیم داعش نے تنظیم کے بانی ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے اور بتایا ہے کہ تنظیم کے نئے امیر کے نام پر مشاورت کی جارہی ہے ۔

نئے سربراہ کے نام کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ چند ماہ قبل روسی لڑاکا طیاروں نے فضائی کارروائی کرتے ہوئے داعش کے سربراہ ابوبکرالبغدادی کو شام کے شہر رقہ میں نشانہ بنایا تھا جس کے بعد ان کی ہلاکت سے متعلق بہت سے بین الاقوامی میڈیا ذرائع سے متضاد اطلاعات آرہی تھیں۔

(جاری ہے)

تاہم اب روسی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں اس بات کی باقاعدہ تصدیق کردی ہے کہ روسی فضائی افواج نے کارروائی کرتے ہوئے ابوبکر البغدادی کو انکے ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا ہے جس کے بعد نئے امیر کے نام پر مشاورت کی جارہی ہے۔

دوسری طرف عراق میں داعش کا مضبوط گڑھ سمجھا جانے والا شہر موصل بھی داعش کے قبضے سے چھڑا لیا گیا ہے جہاں عراقی فورسز نے گھمسان کی لڑائی کے بعد جنگجو تنظیم کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا ہے۔ جبکہ عراقی وزیراعظم موصل جا کر باقاعدہ طور پر فتح کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔یاد رہے کہ 2014میں داعش نے شام اور عراق کے بڑے رقبے پر قبضہ کرنے کے بعد اپنی خلافت کا علان کیاتھا۔

متعلقہ عنوان :