یمن میں ہیضہ کی وباء سے متاثرمریضو ں کی تعداد 3لاکھ سے تجاوز کر گئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 11 جولائی 2017 20:52

یمن میں ہیضہ کی وباء سے متاثرمریضو ں کی تعداد 3لاکھ سے تجاوز کر گئی
یمن( اردو پوائنٹ تازہ ترین۔11جولائی 2017) : بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی نے بتایا ہے کہ یمن میں ہیضے کی وباء پھیل گئی ہے جو کہ کنٹرول سے باہر ہے جس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد 3لاکھ سے تجاوز کر گئی۔عالمی ادراہ صحت کے مطابق جنگ کے نتیجے میں یمن کا شہری اورحکومتی ڈھانچہ منہدم ہو چکا ہے ۔آلودہ خوراک اور پانی کی وجہ سے ہیضہ پھیلا ہے۔اور وبا ء اب ایسی صورت اختیار کر چکی ہے کہ اس پر قابو پانا مشکل ہے۔

ہیضے کا مرض بیکٹریا سے پھیلتے ہے اور اس سے متاثر شخص دوسروں کو بھی بیمار کر سکتاہے۔

(جاری ہے)

یہ مرض قابل علاج ہے اور احتیاطی تدابیر سے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے لیکن یمن میں اپریل کے بعد حفظان صحت آدھے ادارے اور ہسپتال ناکارہ ہو چکے ہیں جسکی وجہ سے وباء پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق یمن میں 262649افراد ہیضے سے متاثر ہوئے ہیں اور 2جولائی تک 1578افراد موت کے منہ جا لگے ہیں۔واضح رہے کہ جنگ کے بعد یمن کی حالت بہت ابتر ہو گئی ہے جسکی وجہ سے خوراک کی شدید قلت ہے۔ اقوام متحدہ یمنیون تک خوراک اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے لیکن فنڈذ کی عدم دستیابی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :