اسرائیل نے فلسطینی شہر کا توسیعی منصوبہ منجمد کردیا

اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں مغربی کنارے فلسطینیوں کی ترقی کے معاملے پر اب اس ماہ کے آخر میں غور کرے گی،نتن یاہو

جمعہ 14 جولائی 2017 14:49

اسرائیل نے فلسطینی شہر کا توسیعی منصوبہ منجمد کردیا
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2017ء) اسرائیلی کابینہ نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں واقع سب سے زیادہ گنجان آباد فلسطینی شہر کی توسیع کا منصوبہ منجمد کردیا ۔اسرائیل نے ایک قطع اراضی پر کنٹرول سے دستبرداری کے بدلے میں یہ منصوبہ بنایا تھا لیکن فلسطینیوں کے لیے اس رعایتی تجویز پر یہودی آبادکاروں نے سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر کے ایک ترجمان نے کہا کہ حکومت اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں مغربی کنارے کے علاقوں میں فلسطینیوں کی ترقی کے معاملے پر اب اس ماہ کے آخر میں غور کرے گی۔اس وقت تک علاقہ سی کے ایک حصے میں قلقلیہ شہر کی توسیع کے لیے تجویز پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔گذشتہ سال نیتن یاہو کی حکومت نے نہایت خاموشی سے اس منصوبے کی منظوری دی تھی تاکہ فلسطینی شہر کو ایریا سی تک توسیع دے کر دٴْگنا بڑا کیا جاسکے۔ اس وقت سے یہودی آباد کار اسرائیلی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اور انھوں نے اس کو دہشت گردی کا انعام قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :