وشوا ہندو پریشد، بجرنگ دل بھارتی فوج کے گرتے ہوئے مورال کو سہارا دینے کیلئے اپنی10ہزار کارکن مقبوضہ کشمیر بھیجیں گی

ہفتہ 15 جولائی 2017 15:16

وشوا ہندو پریشد، بجرنگ دل بھارتی فوج کے گرتے ہوئے مورال کو سہارا دینے ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2017ء) ہند و انتہا پسند تنظیم ’’وشوا ہندو پریشد‘‘نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھارتی فوج کا مورال بلند کرنے کیلئے اپنے اور بجرنگ دل کے دس ہزار سے زائد کارکن مقبوضہ کشمیربھیجے گی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وشوا ہندو پریشد کے رہنما شنکر گیکار نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ انکی تنظیم اور بجرنگ دل کے دس ہزار سے زائد کارکن بھارتی فوجیوں کا مورال بلند کرنے کے لیے جلد کشمیر روانہ ہونگے۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی حکومت کو کشمیری مسلمانوںکو اپنی فورسز میں بھرتی کرنے کا سلسلہ بند کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :