بلوچستان صوبائی الیکشن کمشنر اور سینٹ نشست پر ضمنی انتخابات

ریٹرننگ افسر نے مسلم لیگ (ن)کے دو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے ایوان بالا کی یہ نشست سینیٹر آغا شہباز خان درانی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی

اتوار 16 جولائی 2017 16:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنر اور سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسر نے مسلم لیگ (ن)کے دو رہنماں کے امیدوار کے طور پر کاغزات نامزدگی مسترد کردیئے۔خیال رہے کہ ایوان بالا کی یہ نشست سینیٹر آغا شہباز خان درانی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔مرحوم سینیٹر کے بھائیوں آغا شکیل درانی اور آغا جہانزیب درانی نے مذکورہ نشست کے لیے کاغزات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ صرف دو امیدواروں نے مذکورہ سینیٹ کی نشست کے لیے کاغزات نامزدگی جمع کرائے۔بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنر، نعیم مجید جعفری نے مسلم لیگ کے رہنماں کے کاغزات نامزدگی کی جانچ کی اور انہیں تکنیکی وجوہات کی وجہ سے مسترد کردیا۔ٹیکوکوکریٹ کی نشست کے لیے دونوں امیدوار ضروریات اور شرائط کو پورا نہیں کرتے، جس کے لیے کم سے کم 16 سال کی تعلیم اور 20 سال کا تجربہ لازمی ہے۔واضح رہے کہ دونوں رہنما کاغزات نامزدگی مسترد کیے جانے کو چیف الیکشن کمیشن میں 17 جولائی تک چیلنج کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :