رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کا قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے ہمراہ گڈاپ ٹائون میں واقع اسٹیڈیم کا دورہ

سندھ گورنمنٹ کے فنڈز سے تعمیر ہونے والا یہ اسٹیڈیم اپنی نوعیت کا عظیم گرائونڈ ہوگا جس سے نوجوان نسل مستفید ہوتی رہے گی، شاہدہ رحمانی

اتوار 16 جولائی 2017 20:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کراچی ڈویژن کی صدر ایم این اے شاہدہ رحمانی اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے ہمراہ گڈاپ ٹائون تھارو مینگل گوٹھ میں قائم اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر لیاقت آسکانی اور جنرل سیکریٹری علی احمد جان بھی ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم این اے ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے قومی کرکٹ کے کپتان سرفراز احمد کو اسٹیڈیم کے بارے میں معلومات اس کی تزئین آرائش سے متعلق آگاہی اور رہنمائی لی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ گورنمنٹ کے فنڈز سے تعمیر ہونے والا یہ اسٹیڈیم اپنی نوعیت کا عظیم گرائونڈ ہوگا جس سے نوجوان نسل مستفید ہوتی رہے گی۔ اس گرائونڈ کے پاویلین سرفراز احمد کے نام سے منسوخ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :