پاکستانی اداکارہ سجل علی دپیکا اورکترینہ کیلئے خطرہ بن گئیں
مستقبل میں سجل بھارتی اداکاراؤں کی جگہ لے سکتی ہیں،بھارتی میڈیا
پیر 17 جولائی 2017 13:17
(جاری ہے)
فلم میں سجل علی نے مظلوم لڑکی کا کردار اس خوبصورتی سے نبھایا ہے کہ دیکھنے والوں کو حقیقت کا گمان ہوتا ہے جبکہ شائقین بھی سجل کی اداکاری کو داد دیئے بغیر نہیں رہ سکے۔
بہترین اداکاری اور معصوم حسن کے باعث بھارتی میڈیا نے سجل علی کو دپیکا اور کترینہ کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں سجل بھارتی اداکاراؤں کی جگہ لے سکتی ہیں۔فلم ’’مام‘‘ کی کہانی نوعمر لڑکی کے ساتھ زیادتی اور اپنی بیٹی پر ہونے والے ظلم کا بدلہ لینے کیلئے ایک ماں کی کوششوں کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں سری دیوی محبت کرنے والی ماں اور سجل علی نے ان کی بیٹی کا کردار نبھایا ہے۔ گو کہ فلم کی کہانی ظلم اور بدلے جیسے روایتی موضوع کے گرد گھومتی ہے لیکن سری دیوی، سجل علی اورعدنان صدیقی کی مضبوط اور شاندار اداکاری نے لوگوں کواپنا گرویدہ کرلیا۔واضح رہے کہ سجل پاکستان شوبزانڈسٹری کا جانا پہچانا نام ہیں۔ وہ کئی کامیاب ڈراموں اورپاکستانی فلم ’’زندگی کتنی حسین ہے‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ فلم ’’مام‘‘ میں کام کے حوالے سے سجل علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ بھارت جاکر کام کریں گی، یہ ان کیلئے ایک خواب جیسا ہے۔ انہوں نے بھارت میں مزید کام کرنے کے حوالے سے کہا کہ مستقبل میں اگرمزید کام کی پیشکش ہوئی تو وہ ضرور کریں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.