ویمنز رینکنگ ، ثنا میر 18 درجے ترقی کیساتھ 37 ویں پوزیشن حاصل کر لی ،بولرز میں نشرح سندھوکی 13 درجے ترقی کے بعد 61 ویں پوزیشن
پیر 17 جولائی 2017 15:20
(جاری ہے)
ادھر آسٹریلیا کی الیسی پیری نے تین درجے ترقی پاکر بیٹنگ میں کیریئر بیسٹ تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے، انھوں نے ویمنز ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ 366 رنز بنانے کے ساتھ 9 وکٹیں بھی لی ہیں، اس لیے وہ دنیا کی بہترین خاتون آل رانڈر بھی بن چکی ہیں، انھوں نے یہ اعزاز ویسٹ انڈین کپتان اسٹیفنی ٹیلر سے حاصل کیا ہے۔
وہ تیسری مرتبہ نمبر ون آل رانڈر بنی ہیں۔دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے 8 ٹیموں کے ایونٹ کے گروپ مرحلے میں دوسری پوزیشن کے ساتھ سیمی فائنلز میں قدم رکھے۔ اس کی نکول بولٹن 8 درجے ترقی سے کیریئر بیسٹ 11 ویں بیٹنگ پوزیشن حاصل کرچکی ہیں۔ بھارت کی میتھالی راج بیٹنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ چکی جبکہ ان کا ٹاپ پر موجود میگ لیننگ سے صرف 5 پوائنٹس کا فاصلہ باقی رہ گیا ہے۔ پونم راوٹ 12 درجے ترقی سے 19 ویں اور سمرتی مندھانا 8 درجے ترقی پاکر 29 ویں بیٹنگ پوزیشن سنبھال چکی ہیں۔علاوہ ازیں جنوبی افریقی کپتان ڈین وان نیکریک 15 وکٹیں حاصل کرکے 14 درجے کی چھلانگ لگا کر بولرز میں پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں شبنم اسماعیل نے آٹھویں پوزیشن سنبھال لی ہے۔ ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا ٹاپ پر موجود ہیں، ٹاپ 5 میں شامل باقی ٹیموں میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، بھارت اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں، پاکستان ٹیم ساتویں نمبر پر موجود ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.