سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں آئل ٹینکرز کو ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز ٹرمینل پر منتقل کرنے کا کام فوری کیا جائے، وسیم اختر
پیر 17 جولائی 2017 22:17
(جاری ہے)
میئر کراچی نے کہا کہ ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز ٹرمینل میں جو ترقیاتی کام رہ گئے ہیں انہیں تیزی کے ساتھ مکمل کیا جائے اور وہ تمام سہولیات باہم پہنچائی جائیں جس کی وہاں ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق اندرونی شہر سے آئل ٹینکرز کی پارکنگ کے خاتمے کے لئے ذوالفقار آباد میں آئل ٹینکرز ٹرمینل قائم کیا گیا ہے جس کے لئے کے ایم سی نے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مختلف مقامات پر آئل ٹینکرز کی پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک میں پڑنے ولے خلل اور شہریوں کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لئے ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل میں آئل ٹینکرز کی مکمل طور پر منتقلی کا عمل جلد از جلد مکمل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شہر کا پرانا مسئلہ ہے اب اسے حل ہونا چاہئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز ٹرمینل میں 2375آئل ٹینکرز پارک کی سہولت مہیا کی گئی ہے جبکہ 10 ہزار افراد کے لئے مختلف قسم کا انفراسٹرکچر بنایا گیا ہے اس ٹرمینل میں 128 بیت الخلاء ، پولیس چوکی، ٹائر شاپس، مساجد، وضو خانے، ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور ڈرائیورز کے آرام کرنے کے لئے جگہ بھی مختص کی گئی ہے یہ منصوبہ مجموعی طور پر 150 ایکڑ رقبے پر مشتمل ہے جس میں 120 ایکڑ رقبہ آئل ٹینکرز کی پارکنگ اور 30 ایکڑ رقبہ دیگر سہولیات کے لئے مخصوص کیا گیا ہے۔ سیکریٹری داخلہ قاضی شاہد پرویز نے یقین دلایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا جہاں ضرورت ہوئی وہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی تعاون حاصل کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.