معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بھارتی شہریت منسوخ کر دی گئی

muhammad ali محمد علی منگل 18 جولائی 2017 19:42

معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بھارتی شہریت منسوخ کر دی گئی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جولائی2017ء) معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بھارتی شہریت منسوخ کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے معروف مذہبی اسکالر ذاکر نائیک کیخلاف شدت پسندی پھیلانے کے الزام کے تحت سخت کاروائیاں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اب تازہ ترین کاروائی میں ذاکر نائیک کی بھارتی شہریت منسوخ کر دی گئی ہے۔ ذاکر نائیک کا پاسپورٹ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی درخواست پرمنسوخ کیا گیا ہے۔ ذاکر نائیک پر انتہا پسند تقاریر کرنے کا الزام ہے۔ واضح رہے کہ ذاکرنائیک 2016 سے بھارت سے باہر ہیں۔ جبکہ انہیں سعودی عرب کی جانب سے شہریت بھی دی جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :