خاتون سمیت دو منشیات فروش گرفتار ،3کلوگرام سے زائد چرس برآمد

منگل 18 جولائی 2017 22:47

خاتون سمیت دو منشیات فروش گرفتار ،3کلوگرام سے زائد چرس برآمد
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2017ء) فیصل آباد پولیس نے خاتون سمیت دو منشیات فروش گرفتار کرکے 3کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی،ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ اور ملت ٹائون پولیس نے مختلف جگہوں پرچھاپہ مارکر منشیات فروش ملزمہ عابدہ ریاض اور ملزم سخاوت کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی3.210کلو گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ سرگودھا روڈ پولیس نے اکبر چوک سے ملزمہ عابدہ ریاض کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سی2.110کلوگرام چرس برآمد کر لی اور اس کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کرلیاجب کہ تھانہ ملت ٹائون پولیس نے حسن چوک سے ملزم سخاوت کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1.100کلوگرام چرس برآمد کر تے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کر لیا۔

متعلقہ عنوان :