ملک دشمن اور سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے ، ڈی آئی جی مردان محمد عالم شنواری
حساس مقامات اور تعلیمی اداروں کی سیکورٹی مزید بہتر کی جائے پولیس اسسٹنس لائن کا دائرہ کار تمام تھانوں تک بڑھایا جا ئے، تھانوں میں شریف شہریوں کے ساتھ بر تائو بہتر کیا جائے، پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب
بدھ 19 جولائی 2017 20:09
(جاری ہے)
اجلاس میں سیکورٹی کی صورتحال کا مجموعی جائزہ لیا گیا اور اس میں بہتری لانے کیلئے مشاورت کی گئی ۔
اجلا س سے خطاب کر تے ہوئے ڈی آئی جی مر دان محمد عالم شنواری نے پولیس افسران پر زور دیا کہ عوام کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے اور حساس مقامات سمیت تعلیمی اداروں کی سیکورٹی پر گہری نظر رکھی جائے ۔ ملک دشمن اور سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں تاکہ پولیس پر عوام کا اعتماد بحال رہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے تعاون کے بغیر پولیس مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکتی اس لئے پولیس افسران عوام سے قریبی تعلق استوار کریں ۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد یقینی بنایا جائے اور پولیس اسسٹنس لائن کا دائرہ کار تمام تھانہ جات تک بڑھایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ تھانوں میں شریف شہریوں کے ساتھ بر تائو بہتر کیا جائے اور بے گناہ شہریوں کے خلاف ایف آئی آر کی حوصلہ شکنی کی جائے ۔ انہوں نے تمام ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ موبائل میسج پر آنیوالے پیغامات اور اطلاعات پر عمل در آمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام اور پولیس کے مابین فاصلے کم ہو جائے ۔مزید قومی خبریں
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.