گورنر بلوچستان کی مستونگ میں گاڑی پر فائرنگ سے چار افراد کے قتل کی مذمت

بدھ 19 جولائی 2017 23:54

گورنر بلوچستان کی مستونگ میں گاڑی پر فائرنگ سے چار افراد کے قتل کی  ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2017ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے مستونگ میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت4 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں خوف و دہشت پھیلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انہوں نے کہا کہ ایسے سفاک عناصر کے خاتمے کیلئے ہمیں دہشت گردی کی تہہ تک پہنچنا ہوگا اب بھی وقت ہے کہ عوام اور حکومت مل کر دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اقدامات کریں گورنر نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت و ہمدردی کیا ہے۔