ظفر حجازی کی گرفتاری اس مقدمہ میں آئندہ ہو نے والی گرفتاریوں کی پہلی کڑی ہے‘سراج الحق
پانامہ کے فیصلے کے بعد ملک میں کرپشن کے راستے ہمیشہ کے لیے بند ہو جائیںگے ، ملک کرپشن فری بن جائیگا شریف خاندان کے حساب کے بعد احتساب کا عمل اس وقت تک مکمل نہیں ہوگا جب تک پانامہ میں شامل تمام افراد کا احتساب نہیں ہو جاتا‘میڈیا سے گفتگو
جمعہ 21 جولائی 2017 17:19
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ظفر حجازی کی گرفتاری خوش آئند ہے اور اس مقدمہ میں آئندہ جو گرفتاریاں ہونی ہیں یہ اس کی پہلی کڑی ہے ۔
فیصلہ محفوظ ہو گیا ہے آج جمعہ کا دن تھا کہ سرکاری وکلاء غلط بیانی سے کام نہیں لیں گے لیکن انہوں نے اپنی وہی روایت قائم رکھی جو کئی ماہ سے قائم رکھے ہوئے ہیں ہم سیاسی تعصب میں مبتلا نہیں ہیں۔احتساب کی بات کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ احتساب اور جمہوریت دونوں چلتے رہیں۔پہلی دفعہ طاقتور لوگ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ان کا خیال تھا کہ شاید جے آئی ٹی ان کے محل میں آئے گی یا وہ شاہی خیمہ لگا کر ان کو طلب کرے گی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اوران کاخاندان قطری شہزادے کو نہیں منا سکا، قطری شہزادے بٹیر اور تلور کے شکار کے لیے توپاکستان آتے ہیں مگر شریف خاندان کی سچائی ثابت کرنے کے لیے نہ آ سکے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ 62 اور 63 کی روشنی میں فیصلہ آئے۔حکمرانوں نے 62,63 کو آئین سے نکالنے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ صادق و امین رہنے کی اس شق کو ہی ختم کردیا جائے۔وزیراعظم نے پانامہ سکینڈل کے بعد اپنی آمدن کے جو ذرائع پارلیمنٹ میں بتائے تھے اس میں دس ہزار ریال کا ذکر ہی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اس فیصلے کے بعد ملک میں کرپشن کے راستے ہمیشہ کے لیے بند ہو جائیںگے اور ملک کرپشن فری بن جائیگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دیر بالا میں جلسہ کے دوران جذباتی ہو گئے ان کی تقریر سے ثابت ہوا کہ وہ پریشان ہیں وزیراعظم کے پاس صرف ایک ہی سچائی کا راستہ ہے ۔ جذباتی بیانات سے ان کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ ان کے فیصلے کے بعد پانامہ سکینڈل میں ملوث باقی تمام افراد کو بھی بے نقاب کرنے کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔عدالت عظمی سے کہتے ہیں کہ شریف خاندان کے حساب کے بعد احتساب کا عمل اس وقت تک مکمل نہیں ہوگا جب تک پانامہ میں شامل تمام افراد کا احتساب نہیں ہو جاتا۔سراج الحق نے کہاکہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف دھمکیاں دینے کی بجائے عدالت میں ثبوت پیش کرتے۔ شاہی خاندان کوثبوت فراہم کرنے کیلئی3مواقع دئیے گئے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی جمہوریت سے وابستہ ہے۔پاکستان واحدملک ہے جہاں حکمران خود کواحتساب سے بالاسمجھتے ہیں،پاناماکیس کے فیصلے سے ملک کامستقبل وابستہ ہے۔ احتساب کے نعرے سن کر وزیر اعظم جذباتی ہوگئے ہیں اور ان کے خاندان کو پریشانی لاحق ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہم سب مطالبہ کر رہے تھے کہ وزیر اعظم مستعفی ہوجائیں مگر اب ان کے مستعفی ہونے کا وقت بھی گزر گیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.