پشاور،صدرسرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا پرویز خٹک سے ملاقات
حاجی محمد افضل نے وزیر اعلی کو گذشتہ دنوںبارش کے باعث تاجرو ںکے نقصانات کے حوالے سے آگاہ کیا
جمعہ 21 جولائی 2017 20:57
(جاری ہے)
سرحد چیمبر کے صدر حاجی محمد افضل نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے صوبے کی صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں اور صورتحال سے بھی آگاہ کیا ۔
انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی اور کہا کہ اُن کے دورہ سرحد چیمبر سے بزنس کمیونٹی کو نہ صرف حوصلہ ملے گا بلکہ اُن کے مسائل کے حل میں بھی مدد ملے گی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے سرحد چیمبر کے صدر حاجی محمد افضل کوبزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ صوبائی حکومت صنعتکاروں اور تاجروں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرے گی ۔ انہوں نے دورہ سرحد چیمبر کی دعوت بھی قبول کی اور کہاکہ صوبے کی تاجر برادری نے جس حوصلے اور بہادری کے ساتھ نامساعد حالات کا مقابلہ کیا وہ قابل ستائش ہے ۔ انہوں نے سرحد چیمبر کے صدر حاجی محمد افضل کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت صوبے میں صنعتی و تجارتی ترقی کے لئے سرحد چیمبر کی سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی اور اُنہیں صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن ریلیف دیا جائے گا ۔ سرحد چیمبر کے صدر حاجی محمد افضل نے اُن کی گذارشات سننے اور موقع پر ہدایات جاری کرنے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا شکریہ ادا کیا ۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.