بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سیز فائر کی خلاف ورزی ،ایل او سی کے لیپہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ ،لڑکا شہید ،4شہری زخمی ،پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی، 3 بھارتی فوجی ہلاک، متعدد زخمی ،3چیک پوسٹیں بھی تباہ
پاک فوج معصوم شہری آبادی کے ساتھ کھڑی ہے اوربھارتی جارحیت کا منہ توڑ اور موثر جواب دیتی رہے گی،آئی ایس پی آر
جمعہ 21 جولائی 2017 22:03
(جاری ہے)
پاک فوج نے اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا، جس سے 3 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جبکہ بھارت کی 3 چوکیاں بھی تباہ ہوگئیں۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج اپنی معصوم شہری آبادی کے ساتھ کھڑی ہے اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ اور موثر جواب دیتی رہے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک آرمی نے لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے بھارتی دعوے کو یکسر مسترد کردیا تھا۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فوج کی درخواست پر پاک ۔ بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر خصوصی رابطہ ہوا، جس میں بھارت کی طرف سے پاک فوج پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا۔پاکستان کے ڈی جی ایم او نے شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کے بھارتی الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ایک پیشہ ورانہ فوج ہے اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کو غیر اخلاقی عمل سمجھتی ہے۔بھارتی فوج نے ایل او سی کے سبز کورٹ، نیزا پیر اور کیانی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی تھی، جس سے پاک فوج کے جوان سمیت 3 افراد شہید ہوئے تھے۔پاک فوج نے بھارت کی اس جارحیت کا بھرپور جواب دیا جس سے 5 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک اور کئی چیک پوسٹیں تباہ کی گئیں۔مزید اہم خبریں
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.