وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کا اجلاس ،مجوزہ سندھ احتسابی بل 2017 کے حوالے سے اعتماد میں لیا
جمعہ 21 جولائی 2017 22:31
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی قانونی ٹیم کرپشن کے خاتمے کے اقدامات میں یقین رکھتی ہے ۔
اور اٹھارویں آئینی ترمیم کے نفاذ کی تاریخ سے یہ صوبائی سبجیکٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چند سال لیٹ ضرور ہوئے ہیں مگر کوئی بات نہیں۔اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پیر کو اسمبلی میں ڈرافٹ احتسابی بل متعارف کرایا جائے۔ وزیر اعلی سندھ نے اجلاس کو بتایا کہ مجوزہ احتسابی قانون کے تحت چیئرمین کی تعیناتی صوبائی اسمبلی کے ذریعے ہوگی جبکہ ڈائریکٹر جنرل اور پروسیکیوٹر جنرل جو کہ دو اہم پوزیشنز ہیں وہ چیئرمین کی مشاورت سے کی جائیں گی ۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ ضمیرگھمرو نے اپوزیشن کے رہنمائوں کو ڈرافٹ صوبائی قانون کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا کہ اس میں پلے بارگن کے حوالے سے کوئی کلاز نہیں ہوگی۔ صوبائی وزیر قانون ضیا الحسن لنجار قائد حزب اختلاف اور دیگر پارلیمانی رہنمائوں کو بتایا کہ ڈرافٹ بل کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور وہ ان کی کاپیاں ان کو فراہم کریں گے اگر وہ چاہئیں تو۔سندھ اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے اجلاس کو بتایا کہ اپوزیشن صوبائی احتسابی قانون کے خلاف ہیلہذا وہ اسمبلی میں مجوزہ بل کی مخالفت کریں گے۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ یہ اپوزیشن کا جمہوری حق ہے کہ وہ بل کی حمایت یا مخالفت کرے۔انہوں نے کہا کہ آج کے اس اجلاس بلانے کا مقصد یہ تھا کہ آپ (اپوزیشن ) کو مجوزہ بل کے حوالے سے اعتماد میں لیاجائے۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.