باغبان برسات میں باغات کی خصوصی دیکھ بھالکریں،ماہرین زراعت

ہفتہ 22 جولائی 2017 16:24

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء)ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ ترشاوہ باغات کے باغبان موسم برسات میں باغات کی خصوصی دیکھ بھال کریں۔ بارشوں کے بعد پودوں پر نکلنے والی نئی پھوٹ پر لیف مائنر کاحملہ ہو سکتاہے جو بعد میں سٹرس کینکر کی شکل اختیار کر سکتاہے اس لئے باغات کی دیکھ بھال میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کیاجائے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ماہرین زراعت نے بتایاکہ ترشاوہ پھل رقبے اور پیداوار کے لحاظ سے باقی تمام پھلوں کے مقابلے میں پہلے نمبر پر آتے ہیں اور پاکستان میں ان کی زیادہ تر کاشت صوبہ پنجاب میں بالخصوص سرگودھا ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بھلوا ل ،ساہیوال ، گجرات ، بھکر اور لیہ کے اضلاع میں ہوتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ترشاوہ پھل آج کل اپنی نشوونما کے مختلف مراحل سے گزر رہے ہیں اس لئے ان کی کامیاب نشو ونما کی غرض سے ضروری ہے کہ پودوں کو پانی کی کمی نہ آنے دی جائے اور نائٹروجنی کھاد کی تیسری قسط بھی وقت پر ڈال دی جائے تاکہ بیماریوں اور کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رہا جاسکے۔

انہوںنے کہاکہ باغبان مزید مشاورت یارہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔