کاشتکار کماد کو بچانے کیلئے دیمک کا فوری انسداد کریں ،ماہرین زراعت

ہفتہ 22 جولائی 2017 16:24

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء)ماہرین زراعت نے کماد کے کاشتکاروں کو دیمک کے حملہ سے بچانے کیلئے اس کے فوری طبعی انسداد کی ہدایت کی ہے ۔انھوں نے کہا کہکماد کاشت کرنے کے فوراً بعد سے اس پر دیمک کے حملے کا خدشہ بڑھنا شروع ہو جاتاہے جبکہ دیمک کاکیڑا بیج کی آنکھ اور کوریوں کو اند ر سے کھا کر کھوکھلا کردیتاہے جس میں مٹی بھر جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ فصل کے اگائو کے بعد بھی پودوں کی جڑوں اور زیر زمین حصوں کو کھا کر دیمک نقصان پہنچاتی رہتی ہے نیز ریتلی ، خشک اور نئی آباد زمینوں میں دیمک کے حملے کا زیادہ خدشہ ہوتاہے ۔انہوںنے بتایاکہ کاشتکار دیمک کے طبعی انسداد کیلئے گوبر کی گلی سڑی کھاد ہی استعمال کریں کیونکہ کچی کھاد کے استعمال سے دیمک کے حملے کا خدشہ بڑھ جاتاہے ۔انہوںنے کہاکہ کماد کے سمے کھوری اتار کر کاشت کیا جائے ورنہ اس پر دیمک کے حملے کا احتمال بڑھ جائیگا۔ انہوںنے مزید کہاکہ کماد کے کھیت کو زیادہ دیرتک خشک نہ چھوڑا جائے اور بروقت آبپاشی یقینی بنائی جائے۔