کپاس کے کاشتکاروں کو پتہ مروڑ وائرس سے بچائو کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

ہفتہ 22 جولائی 2017 16:29

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء)ماہرین زراعت نے بعض مقامات پرکپاس کی فصل میں پتہ مروڑ وائرس کی موجودگی کی علامات پر کاشتکاروں کو فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ بارشیں کم ہونے ، شدید گرمی اور بعض مقامات پر خشک سالی کے باعث کپاس کی فصل پر پتہ مروڑ وائرس کے حملہ کا خدشہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ ماہرین زراعت کے علاوہ محکمہ زراعت کا فیلڈ سٹاف بھی ہر گائوں کی سطح پر پتہ مروڑ وائرس کے خلاف مؤثر اقدامات کر رہاہے۔ انہوںنے کہاکہ کپاس کے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ کھیتوںسے جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کو یقینی بنائیں اور سفید مکھی کے کنڑول کیلئے ایک ہی قسم کا زہر بار بار استعمال کرنے سے گریز کیاجائے۔