موتیا کی بہتر پیداوار کیلئے پانی کی مناسب مقدار فراہم کی جائے،ماہرین زراعت

ہفتہ 22 جولائی 2017 16:29

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) ماہرین زراعت نے موتیاکی بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے بروقت آبپاشی کی ہدایت کی ہے۔انھوں نے کہا کہ موتیاکو پھولوں میں نہایت اہم مقام حاصل ہے اسے پانی کی مناسب مقدار فراہم کی جائے تو اس کی بڑھوتری بھی بہتر ہو سکتی ہے ۔ایک ملاقات کے دوران انہوںنے بتایاکہ مناسب آبپاشی سے بہترین خوشبو کے حامل سفید رنگ کے موتیاکے پھول کا سائز بھی دو گنا ہو سکتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ پاکستان میں ہر سال وسیع پیمانے پر موتیاکے خوشبودار پھولوں سے تیل نکال کر اسے عطریات بنانے کیلئے استعمال کیاجاتاہے۔ انہوںنے کہاکہ موتیاکو کاشت کے بعد ابتدائی مراحل میں بڑھوتری کیلئے پانی کی کافی مقدار کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے موسم گرما کی شدت کے باعث اسے پانی کی کمی نہیں آنے دینی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ پانی دیتے وقت اگر کھادوں کا متوازن و متناسب استعمال کیاجائے تو موتیاکی مزید بہتر پیداوار کا حصول بھی ممکن ہو سکتاہے۔

متعلقہ عنوان :