کاشتکاروں کو ٹماٹر اور گوبھی کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت

سبزیوں کو 8سی10روز کے وقفہ سے پانی لگایا جائے،ماہرین زراعت

ہفتہ 22 جولائی 2017 16:29

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ٹماٹر اور گوبھی کی پنیری کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ٹماٹر کیلئے روما ، نگینہ اور یاکٹ کو منظور شدہ اقسام قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ کاشتکار منظور شدہ اقسام ہی کاشت کریں تاکہ انہیں اچھی فصل اور بہتر پیداوار مل سکے۔ ایک ملاقات کے دوران انہوںنے کہاکہ ٹماٹر کی پہلی فصل کیلئے پنیری کی کاشت 31جولائی تک مکمل کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ سبزیوں کو موسم گرماکے دوران 8سی10روز کے وقفہ سے پانی لگانا چاہیے البتہ کمزور زمینوں میں یہ وقفہ 4سی5دن بھی رکھاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ بینگن اور بھنڈی پر ہڈابیٹل ، سبز تیلے اور جوؤں کے حملہ کی صورت میں کاشتکار ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے سفارش کردہ زہروں کا سپرے بھی یقینی بنائیں۔ انہوںنے کہاکہ بعض مقامات پر گھیا کدو ، چپن کدو ، حلوہ کدو، کھیرے ، گھیاتوری پر کدو کی لال بھونڈی کے حملہ کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں لہٰذا اگر کسی جگہ پر ایسا حملہ مشاہدے میں آئے تو فوری طور پر متعلقہ ماہرین کی مشاورت سے مناسب زہر سپرے کرنے میں کسی کوتاہی کامظاہر نہ کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :