ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی سربراہی میںایم کیوایم پاکستان کااہم اجلاس
ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرتفصیل سے جائزہ لیاگیا ، مستقبل کی سیاسی صورت حال کے حوالے سے پالیسیوںکوحتمی شکل دی گئی اگست یومِ آزادی بھرپورطریقے سے بنانے کیلئے تجاویزپرغوراوریوم ِآزادی کی مناسبت سے عشرہ صفائی منانے کافیصلہ،اجلاس میںفیصلے اورمستقبل کی پالیسیوںتشکیل دی گئی
ہفتہ 22 جولائی 2017 22:17
(جاری ہے)
اجلاس میں14اگست یومِ آزادی بھرپور طریقے سے بنانے کے لئے مختلف تجاویزپرغورکیاگیااوریوم ِآزادی کی مناسبت سے عشرہ صفائی منانے کافیصلہ کیاگیا۔
رابطہ کمیٹی نے اجلاس میںمزیدفیصلے کرتے ہوئے تنظیمی ذمہ داران اورعوامی نمائندوںکے خلاف موصول ہونیو الی بدعنوانیوںکی تحقیقات اوراحتساب کے لئے بھی ایک بااختیارکمیٹی کی تشکیل کافیصلہ کیا۔اس کے علاوہ کراچی میں ہونیو الے دہشت گردی کے واقعات پرتشویش کااظہارکیاجن کے نتیجے میںقصبہ کالونی میںپی ایس پی کے دوکارکنوںکونشانہ بنایاگیا اورکورنگی میںتین پولیس اہلکاروںسمیت ایک معصوم بچے کی شہادت کاواقعہ رونماہوا۔رابطہ کمیٹی نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیا،رابطہ کمیٹی نے حکومت اورقانون نافذکرنے والے اداروںسے یہ مطالبہ کیاکہ شہر کے امن کوتاراج کرنے والے عناصرکے خلاف سخت کارروائی کی۔اس کے علاوہ رابطہ کمیٹی نے متفقہ طورپرلندن ٹولے کی جانب سے سوشل میڈیاپرچلائی جانے والی بیہودہ مہم جس میںایم کیوایم پاکستان کی خواتین کونشانہ بنایاگیااس کے علاوہ ایم کیوایم پاکستان کے کارکنان کوجس میںخواتین اورمردشامل ہیںجان سے مارنے کی دھمکیاںدی گئیںاوریہ عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے اس عمل کی سخت ترین الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے اسے لندن ٹولے کی عوام وامن دشمن پالیسیوںکاتسلسل قراردیتے ہوئے اس عزم کااحادہ کیا کہ ایم کیوایم پاکستان عدم تصادم وعدم تشددپرمبنی سیاست جاری رکھے گی کیونکہ ہم یہ سمجھتے ہیںکہ ہم ایک مہذہب وپروقاراقتدارکے امین ہیںہماری تاریخ تحمل ،برداشت سے عبارت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.