پرویز مشرف کا دور اقتدار پاکستان کی تاریخ کا سنہری دور تھا، مداری اور کاروباری ملک نہیں چلا سکتے،جمہوریت کی آڑ میں سیاسی لٹیروں نے ملک کو کنگال کر دیا ہے، آج قوم کا بچہ بچہ لاکھوں روپے کا مقروض ہے، سیاسی مخالفین آج تک سید پرویز مشرف پر ایک آنے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے
آل پاکستان مسلم لیگ فیڈرل کیپٹل کی خواتین رہنمائوں کاپرویز مشرف کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے عزم کا اظہار
اتوار 23 جولائی 2017 17:20
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار اے پی ایم ایل کی خواتین رہنمائوں نے 12 اگست کو فیصل آباد میں ہونیوالے جلسے کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی اجلاس کے دوران کیا۔
اجلاس کی صدارت آل پاکستان مسلم لیگ فیڈرل کیپٹل کی شعبہ خواتین کی صدر سیدہ فردوس نے کی۔ اجلاس میں اے پی ایم ایل فیڈرل کیپٹل شعبہ خواتین کی سینئر نائب صدور ڈاکٹر صوفیہ خان ، الماس بیگم ، نائب صدور ثمینہ بخاری ، راحیلہ راجہ ، نصرت جعفری ، این اے 48 شعبہ خواتین کی صدر ادیبہ ایڈووکیٹ ، عالیہ ، عاصمہ سمیت این اے 49 کی خواتین رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔ صدر اے پی ایم ایل شعبہ خواتین فیڈرل کیپٹل سیدہ فردوس نے کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکمرانوں نے عوام کو پرویز مشرف کے دور اقتدار میں ملنے والے حقیقی ثمرات سے محروم کر دیا ہے۔ پاکستان کے موجودہ حالات میں ملک کا بڑا خاموش اور سنجیدہ طبقہ تیسری سیاسی قوت کا منتظر ہے جس کا خلاء سید پرویز مشرف کے سوا کوئی پر نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات میں پرویز مشرف کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے والے سازشی عناصر بہت جلد عبرت کا نشان بننے والے ہیں۔ آئندہ انتخابات میں پرویز مشرف کی قیادت میں آل پاکستان مسلم لیگ ملک بھر سے الیکشن میں حصہ لے گی اور عوام کی طاقت سے اقتدار میں آ کر قومی مجرموں اور لٹیروں کا احتساب کرے گی۔اجلاس سے ڈاکٹر صوفیہ خان ، ثمینہ بخاری ، راحیلہ راجہ سمیت دیگر خواتین رہنمائوں نے بھی خطاب کیا اور 12 اگست کو فیصل آباد میں ہونیوالے جلسے میں خواتین کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.