کسی منصب پربیٹھے سیاستدان کوعوام ہی منتخب کرتی ہے اورعوام اسکومعطل کرتی ہے،امیرمقام
،مسئلہ بدعنوانی کانہیںبلکہ ملک کی ترقی کیخلاف سازشیںہورہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام کومحمدنوازشریف اورانکے پورے خاندان کاماضی اورحال کابھی علم ہے اورآصف علی زرداری،عمران خان سمیت دیگرسیاستدانوںسے بھی باخبرہے،وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرامیرمقام
اتوار 23 جولائی 2017 20:11
(جاری ہے)
اس موقع پرملک ندیم نے وزیراعظم محمدنوازشریف اورانجینئرامیرمقام کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیااوراپنے سینکڑوںساتھیوںسمیت پاکستان مسلم لیگ(ن)میںباقاعدہ طورپرشمولیت کااعلان کیا۔
وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میںخیبرپختونخوا میںعمران خان کی سیاست کاقبرستان بنائیں گے،عمران خان کی تبدیلی صرف سوشل میڈیاتک محدودہے گرائونڈپرعملی کام کاعشروعشیربھی نظرنہیںآرہا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان پانامہ کی آڑمیںملک کی ترقی اورعوام کی فلاح وبہبودکے دشمن بن گئے ہیں،انہیںصرف اپنی شہرت اوراقتدارسے مطلب ہے عوام کے مسائل پر انکے کانوںپرجوںتک نہیںرینگتی۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ وزیراعظم نے پانامہ کیس کے تحقیقات کے دوران سپریم کورٹ اورجے آئی ٹی سے کوئی چیزنہیں چھپائی، اقامہ کامعاملہ بھی عوام کے سامنے کھل کرسامنے آگیا اورالیکشن کمیشن بھی اس سے آگاہ تھامگرعمران خان نہ اداروںسے تعاون کرتے ہیںاورنہ پیش ہوتے ہیںعمران خان منی ٹریل سے پیچھے ہٹ گئے جوخان صاحب کاحسب عادت دہرا معیارہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے تاحال اپنی آف شورکمپنیوںکاحساب نہیںدیا،تلاشی کامطالبہ کرنیوالے خودتلاشی سے بھاگ رہے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ(ن)میںشمولیت اختیارکرنیو الے ملک ندیم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماضی کی حکومت نے ملک کوصرف اپنے مقاصدکیلئے نچھوڑدیاہے جبکہ محمدنوازشریف کی دوراقتدارمیںملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوا،دہشت گردی کے واقعات میںخاطرخواہ کمی واقع ہوئی،لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوادورافتادہ علاقوںکوسوئی گیس کی سہولت دی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ صوبے میںانجینئرامیرمقام نے بجلی اورسوئی گیس کی مدمیںجوتاریخی منصوبوںکاآغازکی کیاہے اس کی مثال ماضی میںنہیںملتی،نوشہرہ،چارسدہ،کرک اور صوابی میںنئے پاسپورٹ دفاتربھی انجینئرامیرمقام کی مرہون منت ہے تاہم انکی کارکردگی سے متاثرہوکرپاکستان مسلم لیگمیںشمولیت اختیارکی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اقوام متحدہ‘امریکا سمیت عالمی برادری کے انتباہ کے باوجود اسرائیل کا رفح پر ایک اور حملہ‘11فلسطینی شہید
-
بیرونی خلا میں ہتھیارو ں کی تنصیب روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا جنرل اسمبلی میں مباحثے کےد وران اظہار خیال
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے غداری کرکے یہ سیٹ لی، گورنر خیبر پختونخوا
-
احتساب عدالت کی جانب سے بیانات پر پابندی کے خلاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی
-
پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک اور آزاد جموں و کشمیر کو سبسڈی کی ادائیگیوں کی مد میں 130 ارب روپے کا مطالبہ کردیا
-
حکومت گندم سکینڈل کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جلد پبلک کریگی،بلال یاسین
-
آئی ایم ایف کا مزید 1300 ارب روپے کے اضافی ٹیکس کا مطالبہ
-
پی ٹی اے کے بعد موبائل فون کمپنیوں نے بھی ایف بی آر کے حکم نامے کو مسترد کردیا
-
بلوچستان میں نے 11 ناراض اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیاگیا
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کی کوئٹہ میں ملاقات
-
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
-
سعودی عرب سے جلد اربوں ڈالر کے معاہدے ہوں گے، وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.