رشی کپور ایک اور متنازع ٹویٹ کرکے تنقید کی زد میں آگئے

پیر 24 جولائی 2017 12:15

رشی کپور ایک اور متنازع ٹویٹ کرکے تنقید کی زد میں آگئے
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24 جولائی۔2017ئ)بالی ووڈ اداکار رشی کپور پاکستان کے بارے میں اپنے زہریلے خیالات کا اظہار کرکے شدید تنقید کی زد میں آچکے ہیں اور اب انہوں نے انگلینڈ اور بھارت کے مابین ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل کے دوران ایک ایسی ٹویٹ کی جس پر شائقین کرکٹ نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹ میں رشی کپور نے 2002ءکی نیٹ ویسٹ سیریز جیتنے والی بھارتی ٹیم کے کپتان سارو گنگولی کی لارڈ بالکونی میں شرٹ اتار کر خوشی سے لہرانے کی تصویر شیئر کرکے لکھاکہ” گنگولی کے اس اقدام کو دہرائے جانے کا انتظار کررہا ہوں“۔

رشی کپور کی اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خوب لتاڑا جس پر انہو ں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ”میں کیا غلط کہا؟میں نے یہ نہیں کہا کہ کوئی خاتون کھلاڑی یہ کرے ،میں نے کہاک کہ سارو گنگولی کو ایک بار پھریہ کرنا چاہیے،آپ لوگوں کا ذہن ہی خراب ہے میرے عزیز “۔