ْسیاسی و معاشی استحکام ترقی یافتہ خوشحال پاکستان کے لیے نا گزیر ہے ،چوہدری محمدبرجیس طاہر
2018 ء کے انتخابات میں عوام ایک بار پھر محمدنوازشریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گے، مخالفین کو محض اپنے ذاتی مفادات کی خاطر پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام کو دائو پر نہیں لگانا چاہیے،بیان
منگل 25 جولائی 2017 18:08
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے محض جے آئی ٹی کی رپورٹ کوبنیاد بنا کر وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنا ایک غیر جمہوری اور غیر قانونی فعل ہے جو کہ سمجھ سے بالا تر ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پانامہ کیس سے متعلق سماعت مکمل ہو چکی ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے وزیراعظم کے خلاف استعفے کا پروپیگنڈا کرنا مخالفین کی جانب سے درحقیقت سپریم کورٹ پر عدم اعتماد کاا ظہار ہے،انہوں نے کہا کہ مخالفین کو منفی سیاست کی بجاے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمدنوازشریف اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں اور پانامہ کیس سے متعلق وزیراعظم کی جانب سے اداروں پر اثر انداز ہونے کے اپوزیشن کے تمام تر خدشات اور الزامات غلط ثابت ہوئے ہیں اور وزیراعظم نے اپنے کردار سے ثابت کیا ہے کہ وہ قانون کی حکمرانی کی خاطر جے آئی ٹی کے خلاف اپنے تمام تر تحفظات کے باوجود پیش ہوئے اور اپنے موقف کو واضح کیا۔انہوںنے کہا کہ آج پوری پاکستانی قوم یہ پوچھنے میں حق بجانب ہے کہ آخر پانامہ کیس کے ضمن ہونے والے پروپیگنڈے میں یہ بھی تو بتایا جائے کہ نوازشریف نے آخر کس منصبوے میں خدانخواستہ کس قسم کی کرپشن کی ،ان کا تو یہ کردار ہے کہ موجودہ دور حکومت میں انہوں نے اپنی دیانت اور ایمانداری اور شفاف پالیسیز کی بدولت ملک و قوم کے اربوں روپے کی بچت کی ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف ایک محب وطن اور سچے پاکستانی ہیںجنہوں نے آج چار سال کے قلیل عرصے میں ملک کو اپنے پائوں پر لاکھڑا کیاہے ۔امن وامان ،معاشی استحکام اور توانائی بحران کے خاتمے میں محمدنواز شریف کے کردار کو عالمی سطح پر سہراہا جا رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ مخالفین کو محض اپنے ذاتی مفادات کی خاطر پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام کو دائو پر نہیں لگانا چائیے اور انہیں 2018 ء کے انتخابات کا انتظار کرنا چائیے جب سب کی کارکردگی کا فیصلہ پاکستان کے عوام کریں گے اور فیصلہ کریں گے کہ کس قیادت نے پاکستان کو سیاسی و معاشی استحکام دلاتے ہوئے خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا اور کس قیادت نے پاکستان کو پیچھے لے جانے کی مذموم کوشش کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.