کراچی، مویشیاں منڈیوں پر ٹھوس اور فول پروف سیکیورٹی اقدامات پر مشتمل کنٹی جینسی پلان کی ترتیب اور فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے،آئی جی سندھ کی ہدائت
منگل 25 جولائی 2017 19:35
(جاری ہے)
آئی جی سندھ نے کہا کہ سپرہائی وے مویشیاں منڈی کو جانے اور آنیوالے تمام مرکزی راستوں،ذیلی راستوں سمیت اطراف کے علاقوں کا تھانوں کے لحاظ سے سروے کیا جائے اور جرائم سے ممکنہ طور متاثرہ علاقوں میں باقاعدہ سرویلنس اور نشاندہی کے تحت کامیاب چھاپہ مار کاروائیوں کو یقینی بنایا جائے ۔
مویشیوں کو لیکر جانیوالی مختلف گاڑیوں،مویشیوں کے بیوپاریوں اورخریداروں کی سیکیورٹی کے لیے ہائی ویز ودیگر شاہراہوں پرتھانوں کی سطح پر پیٹرولنگ پکٹنگ اور رینڈم اسنیپ چیکنگ کو مذید سخت کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ مویشیاں منڈیوں میں خریداروں اور بیوپاریوں کے تحفظ کے لیے عارضی پولیس پکٹس کے قیام کے علاوہ کار/موٹر سائیکل پارکنگ لاٹس پربھی سیکیورٹی اور ٹریفک کے جملہ اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے ۔علاوہ اذیں ریکی نگرانی سراغ رسانی سمیت بم ڈسپوذل اسکواڈ کی ذمہ داریوں کوبھی کنٹی جینسی پلان کا حصہ بنایا جائے ۔آئی جی سندھ نے کہا کہ مویشیاں منڈی کنٹی جینسی پلان کے تحت جملہ امور کی انجام دہی میں مصروف افسران اورجوانوں کے زونل وضلعی وائرلیس بیسز، مدد گار 15 سمیت متعلقہ تھانوں سے مسلسل رابطوں کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں جبکہ سیکیورٹی کے جملہ امور میں حفاظت خود اختیاری ایس اوپی(SOP) پر عمل درآمد کو ہر سطح پر نا صرف یقینی بنایا جائے بلکہ اس حوالے سے پولیس اہلکاروں کو باقاعدہ بر یفنگ بھی دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ شہرکے مختلف علاقوں میں ممکنہ مشکوک ومشتبہ سرگرمیوں و جرائم پیشہ عناصرکی سرویلنس ونگرانی کے ضمن میں سینٹرل پولیس آفس میں قائم مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے جاری ضروری ہدایات پر عمل درآمد جیسے اقدامات کو بھی کنٹی جینسی پلان کے تمام تر ضروری امور میں شامل کیا جائے ۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.