پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل بعض وکلاء رہنما اپنے مخصوص سیاسی مقاصد کیلئے وزیراعظم نوازشریف کیخلاف مہم چلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ، وزیراعظم کو غیر جمہوری طریقے سے عہدے سے ہٹانے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے جو ناقابل برداشت ہے ، ملک کے اندر ادارے اور عدالتیں موجود ہیں جو آئین اور قانون کے مطابق کام کررہے ہیں ،عدالت کے فیصلے پر اثر انداز ہونے سے اجتناب کیا جانا چاہیے ، میاں نوازشریف کے خلاف منفی پراپیگنڈا قابل مذمت ہے
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ،بار کونسلز اور دیگر وکلاء تنظیموں کے رہنمائوں کا مسلم لیگ (ن) کے وکلاء کنونشن سے خطاب
بدھ 26 جولائی 2017 18:34
(جاری ہے)
جن میں ممبر پاکستان بار کونسل ملک غلام مصطفی کھنڈوال ،سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کامران مرتضیٰ ، قائمقام صدر سپریم کورٹ بار بختیار علی سیال ، آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ بار کے وائس چیئرمین ،گلگت بلتستان بار کونسل کے وائس چیئرمین منظور حسین ، ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے صدر سجاد اکبر عباسی ، سیکرٹری جنرل لاہور ہائیکورٹ بار ملک شاہ نوازنون ،ممبر اسلام آباد جوڈیشل کمیشن سید واجد علی گیلانی ، سیکرٹری جنرل اسلام آباد ہائیکورٹ بار ارباب عباسی ، نائب صدر ڈسٹرکٹ بار اسلام آباد شکیل اعوان ، سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ بار اسلام آباد چوہدری نصیر ، چکوال بار کے صدر ،صدر اٹک بار ملک اسرار، سیکرٹری جنرل ہائیکورٹ بار رانا راشد، ہائیکورٹ بار ایبٹ آباد کے جنرل آصف ،پشاور ہائیکورٹ بار کے نائب صدر یوسف خلیل، مظفر آباد ہائیکورٹ بار کے صدر راجہ رزاق کشمیری ، ممبر پنجاب بار کونسل حسین فیصل مفتی سمیت ملک بھر کے 120بارایسوسی کے رہنمائوں نے آل پاکستان وکلاء کنونشن شرکت کی ۔
اس موقع پر وکلاء تنظیموں کے رہنمائوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سیاسی کیس کا فیصلہ خود نہ کرے ، اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بھیج دیں ، بعض وکلاء کی جانب سے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی سازش کی جا رہی ہے ، وزیراعظم صرف دو ہی صورتوں میں اقتدار چھوڑ سکتے ہیں یا تو وہ خود استعفیٰ دیں یا پھر پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جائے ، ملک کے اندر ادارے اور عدالتیں موجود ہیں جو آئین اور قانون کے مطابق کام کر رہے ہیں ، کرپشن کے معاملات کو دیکھنے کیلئے نیب اور انسداد بدعنوانی کی عدالتیں موجود ہیں ، نااہلی کا معاملہ دیکھنے کے لئے الیکشن کمیشن موجود ہے ، سپریم کورٹ کو چاہیے کہ اپنے وقار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے سیاسی کیس کے فیصلے سے اجتناب کرنا چاہیے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.