پینے کے پانی میں فضلے کی آمیزش سنگین جرم ہے ،ْ واٹر بورڈ کے خلاف کاروائی کی جائے ،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن
بدھ 26 جولائی 2017 22:48
(جاری ہے)
حافظ نعیم الرحمن نے اپنے خط میں مزید کہا کہ اس صورتحال اور فعل کو غفلت اور لاپرواہی یا غیر ذمہ داری کہہ کر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔یہ کروڑوں شہریوں کے خلاف واٹر بورڈ کا بھیانک جرم ہے کیونکہ اس کی وجہ سے شہریوں کی زندگیاں داؤ پرلگی ہوئی ہیں اور سپریم کورٹ کے واٹر کمیشن میں کیے جانے والے انکشافات اس بات کا ثبوت ہیں کہ شہر میں لاکھوں کی تعداد میں شہریوں کے مہلک امراض میں مبتلا ہونے میں واٹر بورڈ کا عملہ اور ذمہ داران بھی شریک جرم ہیں ۔
حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ کراچی میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ہزاروںملازمین اور کروڑوں کا بجٹ ہے اس کا ایک مربوط نظام پورے کراچی میں پھیلا ہوا ہے۔ اس کے باوجود ڈھائی کروڑ آبادی والے شہر کو اس بڑے پیمانے پر پینے کے لیے گندے اور ناپاک پانی کی فراہمی بہت ہی تشویشناک ہے۔حکومت سندھ اس فعل کی ذمہ داری سے کسی طور بھی بری الذمہ نہیں ہے ،جس کے ماتحت واٹر بورڈ کام کر رہا ہے ۔گندے پانی کی آمیزش کی ایک بڑی وجہ مسلسل گٹروں کا ابلتے رہنا ہے اور واٹر بورڈ کا ان کو بروقت ٹھیک نہ کرنا ہے۔ جس کے نتیجے میں نہ صرف پینے کے پانی میں انسانی فضلہ شامل ہو رہا ہے بلکہ کروڑوں روپے سے بنی سڑکیں بھی تباہ و برباد ہو رہی ہیںلہٰذا واٹر بورڈ کے سیوریج سے متعلق افسران اس میں خاص کر شریک ِ جرم ہیں۔ہم اس بات کے منتظر ہیں کہ سندھ کے اعلی ترین انتظامی ذمہ دار کی حیثیت سے آپ اس گھناؤنے فعل کے ذمہ داران کے خلاف کب اور کیا کاروائی کریں گے اور اس کے سدِ باب کے لیے کیا اقدامات کریں گے جواب تک دیکھنے میں نہیں آئے۔ اس مسئلہ سے کروڑوں انسانی زندگیاں داؤپرلگی ہوئی ہیںجماعت اسلامی کسی صورت اس سے صرف نظرنہیں کر سکتی۔ آپ ضرورت محسوس کریں تو ہم اس سلسلے میں آپ کو ہر ممکنہ تعاون کا بھی یقین دلاتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.