جماعت اسلامی بٹ خیلہ کی امیر سراج الحق کی کال پر ’’عزم نو ، اور احتساب سب کا ‘‘ ریلی

سپریم کورٹ کو نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،سابق صوبائی وزیر شاہ راز خان

ہفتہ 29 جولائی 2017 19:54

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جولائی2017ء) جماعت اسلامی بٹ خیلہ کی طرف سے مرکزی امیر سراج الحق کی کال پر ’’عزم نو ، اور احتساب سب کا ‘‘ ریلی، شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھاکر ملاکنڈ پریس کلب بٹ خیلہ تک مارچ کیا ، پریس کلب کے سامنے انہیں خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر شاہ راز خان اور زون امیر امجد علی شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل کرکے تاریخی فیصلہ کردیا ہے جس پر وہ سپریم کورٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ قوم کا سرمایہ لوٹنے والے تمام حکمرانوں کا احتساب کرکے ان سے قوم کا سرمایہ واپس لیا جائے تاکہ آئندہ کسی کو قوم کا سرمایہ لوٹنے کی توفیق نہ مل سکیں انہوںنے کہا کہ نواز شریف کو ان نادان دوستوں کی مشاورت لے ڈوبی جنہوںنے انہیں مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنا قبلہ درست کرانے کے بجائے عدالتوں کے ذریعے کلین چٹ حاصل کریں گے انہوںنے کہا کہ کوئی بھی پاکستانی یہ برداشت نہیں کرسکتا کہ ان کی خون پسینے کی کمائی سے دئیے جانے والے ٹیکس پر چند افراد قابض ہوکر عیاشیاں کریں ۔