پانامہ لیکس میں وزیر اعظم کی نااہلی کا فیصلہ تاریخ میں طاقتور نہیں بیمار فیصلہ کہلایا جائے گا‘یہ بات پہلے سے واضح تھی کہ بینچ کو نواز شریف کے خلاف فیصلہ دینا ہی تھا،نیب میں کیسز بھیجنااور اس کی مدت 6ماہ کے لئے مقرر کرنا اور مانیٹرنگ کے لئے ایک جج کی نامزدگی سوالیہ نشان ہے
نیشنل پارٹی کے سربراہ سنیٹر میر حاصل بزنجو کا پریس کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 29 جولائی 2017 23:12
(جاری ہے)
سنیٹر میر حاصل بزنجونے کہا کہ سپریم کورٹ کا عدالت کا جوبھی فیصلہ ہے اس کو ہم تسلیم کرتے ہیں،انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ عمران خان کو نااہل قرار نہیں دیا جائے گا ،تاہم ان کے حرکتیں ایسی ہیں کہ کچھ بھی ہوسکتا ہے ، ہمارا مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد جاری رہے گا اس مشکل وقت میں ہم نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، پانامہ لیکس کے کیس کے چلنے کے دوران یہ بات پہلے سے واضح ہورہی تھی کہ بینچ کو ہر حالت میں نواز شریف کے خلاف ہی فیصلہ دینا تھابینچ پری آکو پائیڈ تھی۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میں پہلے یقین کے ساتھ اس لئے کہہ رہا تھا کہ نواز شریف کو نااہل قرار نہیں دیا جائے گا۔ میرے ذہن میں اقامہ کے حوالے سے باالکل بھی نہیں تھا۔سنیٹر میر حاصل بزنجونے کہا کہ یہ بات سوالیہ نشان ہے کہ نواز شریف اور ان کی ٹیم کے افراد کو ناہل قرار دے کران کے ریفرنسز ٹرائل کے لئے نیب میں بھیج دیئے گئے ہیںاور اس کے لئے 6ماہ کی مدت مقرر کی گئی ہے اور مانیٹرنگ کے لئے ایک جج بھی مقرر کیا جائے گا۔ جبکہ بیس سالوں سے نیب میںسینکڑوں کی تعداد میں دوسرے کیسز کرپشن کے حوالے سے چل رہے ہیں ان کے لئے تو ایسا کچھ نہیں کیا گیا۔ان کا تو کوئی پرسان حال ہی نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اقامہ میری نظر میںنااہلی کے حوالے سے ایسی کوئی بڑی وجہ نہیں ہے کیوں کہ اگر پارلیمنٹ میں دیکھا جائے تو وہاں تقریبا60اراکین ایسے ملیں گے جن کے پاس اقامہ ہوگا۔ اس کے علاوہ صحافیوں، تاجروں اور صنعتکاروں کے پاس بھی اقامہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ میری اسلام آباد سے چلنے سے قبل نواز شریف سے ملاقات ہوئی تھی ان کا کہنا تھا کہ وہ پیر کے روز پارلیمنٹ کا اجلاس بلا رہے ہیںان نے کہاکہ میںحکومت میں رہوں نہ رہوں میں جمہوریت کے لئے اپنی جدوجہد کو جاری رکھوں گا۔سنیٹر حاصل بزنجو نے کہا کہ ہم امید کررتے ہیں کہ موجودہ پارلیمنٹ اپنے کام کو جاری رکھے گیاور 2018ء کے انتخابات کے موقع پر اسمبلیاں دوسری مرتبہ اپنی مدت پوری کریں گی۔تمام سیاسی جماعتیں اور اراکین پارلیمنٹ بھی یہی چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ اپنا کام جاری رکھے۔انھوں نے کہا کہ مستقل وزیر اعظم کے لئے شہباز شریف کو نامزد کردیا گیا ہے جبکہ عبوری وزیر اعظم کا نام بھی فائنل کرلیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے ضرروری ہے کہ ملک میں باقاعدہ اس کے لئے قانون سازی کی جائے ، نہیں تو کرپشن کے خلاف موثر طریقے سے کام نہیں کیا جاسکے گا۔انھوں نے کہا کہ 62,63کا قانون ضیاء الحق نے بنایا تھا 18ویں ترمیم کی تشکیل دوران ہم نے اسے ختم کرنے کی تجویز دی تھی لیکن مذہبی جماعتوں اور بعض سیاسی جماعتوں نے ہماری مخالفت کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.