ملک میں خرابیاں آمریت کے دور میں پیدا ہوئیں، اعتزاز احسن

آئین میں آرٹیکل 62,63ن لیگ کی وجہ سے ہے 62,63پر سعد رفیق کا بیان پشتو کہاوت ’’لڑائی کے بعد یاد آنیو الا مکا پانے ہی منہ پر مار لو‘‘ کے مترادف ہے، رہنما پیپلز پارٹی

جمعہ 4 اگست 2017 23:17

ملک میں خرابیاں آمریت کے دور میں پیدا ہوئیں، اعتزاز احسن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ملک میں خرابیاں آمریت کے دور میں پیدا ہوئیں۔ آئین میں آرٹیکل 62,63ن لیگ کی وجہ سے ہے 62,63پر سعد رفیق کا بیان پشتو کہاوت ’’لڑائی کے بعد یاد آنیو الا مکا پانے ہی منہ پر مار لو‘‘ کے مترادف ہے۔

جمعہ کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پی پی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کا بیان درست نہیں آمریت میں ملک تباہ ہوا ملک میں سب سے زیادہ خرابی آمریت میں ہوئی۔ مشرف کو نکالنے میں تھوڑا سا میرا بھی ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کی تحریک صرف ججز کی بحالی کے لئے نہیں بلکہ آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے تھی وکلاء تحریک کے دو لا حاصل پہلو سامنے آئے۔

(جاری ہے)

ایک منتشر وکلاء اور دوسرے متکبر ججز۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 18ویں ترمیم کے وقت آئین کے آرٹیکل 62,63 ختم کرنے کا کہا مگر اس وقت مسلم لیگ نواز نہیں مانی 62,63سے متعلق خواجہ سعد رفیق کا بیان سن کر پشتو کی کہاوت یاد آٹی ہے ’’ جو مکا لڑائی کے بعد یاد آئے اسے اپنے ہی منہ پر مار لو‘‘ کے مترادف ہے۔ بدقسمتی سی62,63آج بھی آئین کا حصہ ہے۔ پارلیمنٹ کو62,63کے ساتھ آرٹیکل 183پر غور کرنا چاہیئے۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ موجودہ کابینہ کی شکل میں مریم نواز کا اثر و رسوخ نظر آ رہا ہے۔ کابینہ میں شامل وزراء دانیال عزیز محسن رانجھا اور طلال چوہدری مریم نواز کے میڈیا سیل میں متحرک تھے۔ پانامہ فیصلے سے ایک دن قبل چوہدری نثار نے نواز شریف خوشامد پسند کہا اور اور مسلم لیگ ن کے کچھ رہنماؤں کو خوشامدی ٹولا قرار دیا جن کو آج کابینہ میں شامل کیا گیا۔

چوہدری نثار کو وفاقی کابینہ شامل نہ کرنے کا فیصلہ خود نواز شریف نے کیا چوہدری نثار نے انکار نہیں کیا ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایس ای سی پی کے سابق چیئر مین ظفر حجازی پر ریکارڈ ٹمپرنگ کا مقدمہ ہے۔ ظفر حجازی جس ریکارڈ کی ٹمپرنگ میں ملوث ہیں اس کا فائدہ ان کو خود نہیں بلکہ نواز شریف کو پہنچنا تھا۔ ظفر حجازی وعدہ معاف گواہ بن سکتا ہے اس لئے اس کی جان کو خطرہ ہے۔ اقامہ صرف ویزہ حاصل کرنے کے لئے نہیں لیا جاتا بلکہ بیرون ممالک بینک اکاؤنٹس بنانے کے لئے حاصل کیا جاتا ہے۔