بلاول بھٹو زرداری کا سیاسی زندگی کا پہلا الیکشن چترال سے لڑنے کا اعلان
عمران گالم گلوچ اور جھوٹے الزامات کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں جو ملک کیلئے نقصان دہ ہیں، بلاول بھٹو زرداری عائشہ گلالئی کے الزامات سنجیدہ ہیں ، شفاف تحقیقات ہونی چاہئے، خواتین کے کرادر پر بات نہیں بلکہ ان کی حقوق کیلئے بات کرتے ہیں نواز شریف اپنے الوداعی دورے کررہے ہیں،ہار کے خوف سے شہباز شریف این ای120 سے بھاگ رہے ہیں، آئندہ الیکشن میں کسی سے اتحاد نہیں کرینگے، صحافیوں سے گفتگو
اتوار 6 اگست 2017 17:30
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی اسی طرح سے ملک میں سیاست کو صاف طریقے سے چلانے کیلئے جلسے کرتی رہے گی اور اگلا جلسہ پی پی چنیوٹ میں 12اگست کو کرے گی بلاول بھٹو نے کہا کہ نواز شریف اسلام آباد میں الوداعی ملاقاتیں کررہے ہیں آخری وقت میں ہم ان کو تنگ نہیں کرنا چاہتے ا نہوںنے کہا کہ عائشہ گلالئی کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے پیپلزپارٹی ایسی سیاست پر یقنی نہیں رکھتی ہے اور نہ ہی میں اپنے پارٹی ممبران کو ایسے سیاست کرنے کی اجاز ت دوں گا اگر خواتین معاشرے میں باکرادر طریقے سے کام کرے تو اس سے ملک کو ہی فائدہ ہوتا ہے ایک سوال کے جواب میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ عائشہ گلالئی کا مسئلہ سنجدہ نوعیت کا ہے کچھ لوگوں اور میڈیا نے اس معاملے کو بڑا برے طریقے سے اچھالا ہے جس پر بہت دک ہوا ہے عائشہ گلالئی کے خاندان پر بات نہیں کرنی چاہے تھی انہوںنے کہا کہ پارلیمنٹ میں خواتین کو حراساں کرنے کہ قوانین موجود ہیں ان پر عمل ہونا چاہئے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کیلئے جنگ لڑی ہے عائشہ گلالئی کے سنجیدہ الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے اور اسے انصاف دیا جانا چاہے ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران نیازی ملک میں گالم گلوچ اور جھوٹے الزامات لگانے کی سیاست کررہے ہیں جو کہ ملک کیلئے نقصان دے ہے جس طرف عمران نیازی سیاست کو لیکر جارہے ہیں وہملک اور قوم کیلئے ٹھیک نہیں ہے عمران نیازی نے میرے والد آصف زرداری پر الزام لگایا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف دونوں ملے ہوئے ہیں میرا باپ نواز شریف کے خلاف کتنے سالوں سے لڑرہاہے اور بغیر کنوکشن کے انہوںنے 11سال جیل کاٹی ہے ،سابق وزیر اعظم نواز شریف الوداعی دورے کرہے ہیں،انہوںنے کہا کہ پانامہ کیس سے ن لیگ کا چہرا پوری قوم کے سامنے عیاں ہوگیا ہے 2018 کے الیکیشن میں عوام مسلم لیگ ن کو مسترد کردے گی انہوںنے کہا کہ شہباز شریف این اے 120کے ا لیکشن سے اس لئے بھاگ رہے ہیں کیونکہ انہیںپتہ ہے کہ شرمندگی کا سامنا ہوسکتا ہے بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ 2018میں الیکشن لڑیں گے اور کسی پارٹی سے الحاق نہیں کریں گے
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.