مسلم فیملی لاء 1964ء میں ترامیم میں چند ماہ لگیں گے،وفاقی وزیرشیخ آفتاب احمد

پیر 7 اگست 2017 19:40

مسلم فیملی لاء 1964ء میں ترامیم میں چند ماہ لگیں گے،وفاقی وزیرشیخ آفتاب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2017ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ مسلم فیملی لاء 1964ء میں ترامیم میں چند ماہ لگیں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران نفیسہ عنایت اللہ خان خٹک کے سوال کے جواب میں شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ بیرون ملک بھجوائے جانے والے بچوں کو وطن واپس لانے کی ذمہ داری پاکستانی سفارتخانوں کی ہے۔ مسلم فیملی لاء 1964ء میں ترامیم میں چند ماہ لگیں گے۔ مسلم فیملی لاء 1964ء میں قانونی اصلاحات کمیٹی کی ہدایات کے مطابق ترمیم کی جارہی ہے۔