نواز شریف نے جو ڈو کراٹے کا فیصلہ کر لیا، ٹکراؤ کی سیاست کا مشورہ دینے والے نواز شریف کے دوست نہیں ،شیخ رشید احمد

سویلین بالادستی کی باتیں کرنے والے پہلے خود سویلین بن کر تو دیکھیں، حادثہ ہوا تو چوہدری نثار کو نواز شری فکی ڈرائیونگ مبارک ہو نظام چلنا چاہیئے چاہے شاہد خاقان کی کمان میں چلے،نجی ٹی وی کو انٹرویو

پیر 7 اگست 2017 23:37

نواز شریف نے جو ڈو کراٹے کا فیصلہ کر لیا، ٹکراؤ کی سیاست کا مشورہ دینے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف نے جو ڈو کراٹے کا فیصلہ کر لیا، ٹکراؤ کی سیاست کا مشورہ دینے والے نواز شریف کے دوست نہیں سویلین بالادستی کی باتیں کرنے والے پہلے خود سویلین بن کر تو دیکھیں حادثہ ہوا تو چوہدری نثار کو نواز شری فکی ڈرائیونگ مبارک ہو نظام چلنا چاہیئے چاہے شاہد خاقان کی کمان میں چلے۔

پیر کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو نا اہلی کے بعد پانے بھائی پر اعتماد نہیں کرتا وہ ٹکراؤ کا پیغام دینے جا رہے ہیں۔ جو ہونے جا رہ اہے وہ نواز کی سوچ کے مطابق ہونے جا رہا ہے۔ اخلاقی طور پر نواز شریف کا ریلی نکالنے کا کوئی حق نہیں وہ چلو بھر پانی میں ڈوب مرے۔

(جاری ہے)

سویلین بالادستی کی بات کرنے والے پہلے سویلین بن کر تو دیکھیں۔

نواز کو صدر پاکستان دوسری دفعہ آرمی نے نکالا تیسری دفعہ عدلیہ نے نکالا۔ کسی ملک نے نہیں کہا کہ یہ جمہوریت کے خلاف سازش ہے ۔ کسی نے بھی پانامہ کے خلاف بات نہیں کی۔ نواز شریف کو تکبر لے ڈوبا ہے۔ نواز شریف کو جو لوگ ٹکراؤ کا مشورہ دے رہے ہیں وہ میاں صاحب کے دوست نہیں۔ نواز شریف کے لئے سارا ملک بھی نکل آئے تب بھی نواز شریف کے خلاف 5ججز کا فیصلہ واپس نہیں ہو گا۔

آنے والے دنوں میں یا تو نواز شریف جیل جائے گا یا تو اسحاق ڈار اگر حدیبیہ پیپر مل کا کیس بھی کھل گیا تو شہباز شریف سمیت تمام خاندان جیل جائے گا۔ چوہدری نثار علی خان سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا راجپوت نواز شریف کا ڈرائیور بنے گا۔ مجھے تو بہت برا لگ رہا ہے چوہدری نثار عدالت سے نا اہل ہونے والے شخص کی گاڑی ڈرائیو کریں گے اور اگر خدا نخواستہ کوئی حادثہ ہو جات اہے تو پھر چوہدری نثار کو نواز شریف کی ڈرائیوری مبارک۔

خدا کرے انتخابات ہو جائیں ۔ نواز شریف نے جوڈو کراٹے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کہتے ہیں میرے ساتھ کیا ہونے جا رہا ہے معافی نامہ لکھ کر سعودی عرب نہ بھاگنا نظام چلنا چاہیئے چاہے شاہد خاقان عباسی کی کمان میں چلے۔نئے وزیراعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تو پہلے بھی کہا تھا کہ خاقان مدت پوری کریں گے نہیں تو کلثوم نواز صاحبہ آ جائیں گی۔

شاہد خاقان تو اہل ابن جی کا ساتھی ہے۔ میرے میں ہمت پیدا ہو گئی ہے میں نے دنیا کے بڑے بڑے وکلاء کو عدالت میں سخت دی اور اس دفعہ بھی وزیراعظم کے خلاف عدالت میں خود نہیں ہوں گا۔ اور اپنے کیس خود لڑوں گا۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کے ناصر باغ کے جلسے میں جاؤں گا اور خطاب بھی کروں گا۔ ہر دن اتوار نہیں ہوتا شاید اس دفعہ طاہر القادری کو ماڈل ٹان کیس کا حساب مل جائے۔

لاہور کا ایکشن بہت دلچسپ اور دھماکہ خیز ہو گا۔ این اے 120حلقے کی سیاست ہلا سکتا ہے اور ملک کی سیاست کو بھی عمران خان کے ساتھ مل کر کے این ای120 کی تیاریوں میں شرکت کروں گا۔ آخر کار عوام عدلیہ اور فوج کے ساتھ ہے ۔ نواز شریف نے جودانے چگنے تھے چگ لئے۔ تھانہ وارث خان میں درخواست دے دی ہے اگر می جان گئی اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا تو صدیق الفاروق، حنیف عباسی اور دیگر ذمہ دار ہونگے۔