جینیفر لوپیز نے ادھیڑ عمر میں بھی کم عمر اور خوبرو لڑکیوں کی طرح نظر آنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا
تلے ہوئے کھانوں، شراب اورالکوحل، منشیات، نشہ اور تمباکو نوشی سے مکمل گریز کرتی، ایکسرسائز کرنا معمول ہے ، امریکی گلوکارہ
بدھ 9 اگست 2017 16:01
(جاری ہے)
جینیفر لوپیز کو دیکھنے والے زیادہ تر یہی سمجھتے ہیں کہ وہ 25 یا 27 برس کی ہیں، مگر وہ عام لوگوں کی سوچ سے کم سے کم 20 برس بڑی ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ تلے ہوئے کھانوں، شراب اورالکوحل، منشیات، نشہ اور تمباکو نوشی سے مکمل گریز کرتی ہیں، جب کہ ایکسرسائیز کرنا ان کا معمول ہے۔گلوکارہ و ڈانسر نے بتایا کہ وہ جسم کو توانا رکھنے کے لیے دن بھر پانی کا بہت زیادہ استعمال کرتی ہیں، جب کہ ناشتے میں وہ بیریز کے شیک، جوس، تازہ پھلوں کو شہد اور تھوڑے سے مکھن کے ساتھ کھانے سمیت تازہ لیموں کا جوس پیتی ہیں۔جینیفر لوپیز دوپہر کے کھانے میں بھی لیموں کا تازہ جوس لیتی ہیں، جب کہ اس کے ساتھ ہی وہ ہلکھی پھلکی ہری سبزیوں اور زیتون کے تیل سے تیار سی فوڈ پر گزارا کرتی ہیں۔اگر ناشتے اور دوپہر کے کھانے کے درمیان یا پھر رات کے کھانے سے قبل انہیں بھوک کا احساس ہو تو وہ تلے ہوئے پاپڑ یا سلانٹی کے بجائے ایک عدد سیب کو ترجیح دیتی ہیں، یا پھر کوئی اور فروٹ کھالیتی ہیں۔البتہ وہ رات کے کھانے میں مرغن کھانے کو بھی شامل کرتی ہیں، لیکن ساتھ ہی وہ دہی، رائتہ اور سلاد بھی رکھتی ہیں، جب کہ سی فوڈ بھی ان کے کھانے میں شامل رہتا ہے۔میٹھے کھانے کا موڈ ہو تو جے لو چاکلیٹ چپ پر گزارا کرتی ہیں، یوں وہ دن بھر میں 1392 گرام کیلو ریز حاصل کرتی ہیں، جس وجہ سے وہ 48 برس کی عمر میں بھی 25 یا 27 برس کی دکھتی ہیں۔خیال رہے کہ جینیفر لوپیز فلموں میں گانے سمیت اسٹیج پرفارمنس میں بھی منفرد نام رکھتی ہیں، جب کہ وہ اس وقت امریکی ٹی وی این بی سی میں ایک ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھانے سمیت ایک ڈانسنگ پروگرام میں بطور جج بھی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.