پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز میں پاکستانی پارلیمنٹ کے 70 سال کے حوالے سے دو روزہ کانفرنس شروع
،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق سپیکر فخر امام، اور سابق سپیکر گوہر ایوب خان مہمان خصوصی تھے، کیک بھی کاٹا گیا
جمعرات 10 اگست 2017 23:32
(جاری ہے)
سابق سپیکر گوہر ایوب خان نے بھی بطور سپیکر اپنے تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے فیصلوں اور قانون سازی سے جمہوری اور آئینی استحکام میں مدد ملتی ہے، پارلیمانی امور میں وقت کے ساتھ ساتھ بہتری آ رہی ہے، جس سے ملک میں اداروں اور جمہوریت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
انہوں نے پاکستان کی پہلی قانون ساز اسمبلی کے کردار پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق سپیکرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے 70 سالہ طویل پارلیمانی سفر کے موقع پر انہوں نے اپنا قیمتی وقت دیا، جس کیلئے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ سپیکر نے ایوان کسٹوڈین کی حیثیت سے بعض اوقات درپیش چیلنجز اور مشکلات کا بھی ذکر کیا۔ سردار ایاز صادق نے اس طرح کی تقریبات کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سابق سپیکروں کو اس طرح کی تقریبات میں اپنے تجربات اور اقدامات کے حوالے سے آگاہ کرنا چاہیے تاکہ پارلیمنٹ کی تاریخ بہتر انداز میں رقم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹیوں کے کردار میں بہتری آئی ہے تاہم اس حوالے سے اور بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ملک کی 17 یونیورسٹیوں میں پارلیمنٹری سٹڈیز کے حوالے سے اپنے اقدامات کا حوالہ دیا اور کہا کہ ہمیں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے تعلیم کے حوالے سے فرمودات کو اپنا آئیڈیل بنانا چاہیے۔ دو روزہ کانفرنس کا اختتامی سیشن آج جمعہ کو ہوگا، جس سے چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی خطاب کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.